Latest News

مسلمانوں کے تعلق سے اوبامہ کے بیان پر نرملا سیتا رمن برہم، ۶؍ مسلم ممالک پر ہزاروں بم گرانے والے ہم پر سوال اُٹھائیں۔

نئی دہلی: مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے آج  پی ایم مودی کا دفاع کرتے ہوئے سابق امریکی صدر براک اوباما کو ہدف تنقید بنایا ہے۔ سابق امریکی صدر براک اوباما نے ایک انٹرویو میں کہاتھا کہ انہوں نے پی ایم مودی سے ہندوستان کے مسلمانوں کی حالت کے بارے میں سوال کیا تو انہوں نے جواب دیا کہ ہم امریکہ کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتے ہیں۔ لیکن اس کے باوجود ہندوستان میں مذہبی آزادی پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔مرکزی وزیرنرملا سیتارمن نے اوبامہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ  ایک سابق صدر – جس کے دور میں چھ مسلم اکثریتی ممالک پر 26000 سے زیادہ بم گرائے گئے – سوالات اٹھا رہے ہیں۔ ان کے الزامات پر کوئی کیسے یقین کرے گا؟میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ وزیر اعظم نے خود امریکہ میں ایک پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ ان کی حکومت ‘سب کا ساتھ، سب کا وکاس’ کے اصول پر کام کرتی ہے اور کسی کمیونٹی کے ساتھ امتیازی سلوک نہیں کرتی۔ لیکن حقیقت یہ ہے کہ لوگ غیر ضروری طور پر ایسی بحثوں میں پڑ جاتے ہیں اور ایسے مسائل کو اجاگر کرتے ہیں جو ایک طرح سے غیر ضروری ہیں۔ سیتا رمن نے کہا کہ وزیر اعظم مودی کو 13 ممالک نے نوازا ہے، جن میں سے 6 ممالک مسلم اکثریتی ہیں۔مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے اتوار کو وزیر اعظم نریندر مودی کے دورہ امریکہ کو 'تاریخی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس نے مشترکہ اہداف کے مختلف شعبوں میں دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری کی نئی تعریف کی ہے۔ نئی دہلی میں پارٹی ہیڈکوارٹر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے محترمہ سیتا رمن نے کہاکہ "دورے کے دوران دفاعی پیداوار، ٹیکنالوجی اور روزگار سے متعلق کئی اہم معاہدوں پر دستخط کیے گئے ہیں۔" وزیر خزانہ نے کہاکہ "ایف 414 طیارہ انجن کی مشترکہ پیداوار کے لیے ایچ اے ایل اور جی ای کے درمیان معاہدہ مسٹر مودی کے دورہ امریکہ کی بڑی کامیابیوں میں سے ایک ہے۔"

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر