Latest News

کولہاپور: سوشل میڈیا پر اورنگزیب کی تعریف سے کشیدگی، مظاہرین کی پولیس سے جھڑپ، انٹرنیٹ بند۔

کولہا پور: مہاراشٹر کے کولہاپور شہر میں بدھ کے روز سوشل میڈیا پر ایک متنازعہ پوسٹ پر دو گروپوں کے درمیان تصادم کے بعد فرقہ وارانہ کشیدگی پھیل گئی۔ کچھ دائیں بازو کی تنظیموں نے قصبے میں بند کی کال دی تھی۔ اس سے قبل مغل بادشاہ اورنگزیب کے پوسٹر کو مبینہ طور پر لہرانے پر پورا تنازعہ شروع ہو گیا تھا۔ کولہاپور میں کشیدگی ہے اور انٹرنیٹ معطل کر دیا گیا ہے۔ نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے سربراہ شرد پوار نے بدھ کے روز کہا کہ حکمراں پارٹی فرقہ وارانہ تشدد کے واقعات کی "حوصلہ افزائی” کر رہی ہے۔
میڈیا کی رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پر مغل حکمران اورنگزیب کی تعریف کرنے والی پوسٹ پر دونوں فریقین کے درمیان ہاتھا پائی ہوئی۔ اس پوسٹ میں لوگوں کو اورنگزیب اور ٹیپو سلطان کے پوسٹرز کے ساتھ جشن مناتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
دائیں بازو کے گروہوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی ایک بڑی تعداد شیواجی چوک پر جمع ہو کر شہر بند کی کال دی۔ اس کے فوراً بعد تشدد پھوٹ پڑا اور پولیس کو مظاہرین پر لاٹھی چارج کرنا پڑا۔ کولہاپور واقعے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے مہاراشٹر کے سی ایم ایکناتھ شندے نے کہا، "ریاست میں امن و امان برقرار رکھنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ میں عوام سے بھی امن و سکون کی اپیل کرتا ہوں۔ پولس کی تحقیقات جاری ہے اور جو قصوروار پائے جائیں گے ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ سزا دی جائے گی۔ اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
ڈپٹی سی ایم دیویندر فڈنویس نے یہ بھی کہا کہ اس طرح کی حرکتیں برداشت نہیں کی جائیں گی اور یقین دلایا کہ شرپسندوں کی شناخت کے لیے تفصیلی انکوائری کی جائے گی۔ فڑنویس نے کہا، "ایک خاص کمیونٹی کے لوگ اورنگ زیب کی تعریف کر رہے ہیں… یہ برداشت نہیں کیا جائے گا۔ مہاراشٹر کے مختلف اضلاع میں اورنگ زیب کی ایک ساتھ تعریف کی جا رہی ہے… یہ اچانک نہیں ہو سکتا۔ یہ محض اتفاق نہیں ہے”،دھر این سی پی نے سرکار کے رویے پر تنقید کی۔واضح ہو کہ مہاراشٹر میں بی جے پی شیوسینا کی حکومت بننے کے بعد سے کئی فرقہ وارانہ جھڑپیں ہو چکی ہیں۔ احمد نگر ضلع کے سنگمنیر علاقے میں منگل کو ساکل ہندو سماج کی ریلی کے بعد دو گروپوں کے درمیان فرقہ وارانہ تصادم ہوا۔ کولہاپور میں، دائیں بازو کی ہندو تنظیموں نے بدھ کو مغل بادشاہ اورنگزیب سے متعلق ایک مبینہ قابل اعتراض پوسٹ پر بند کی کال دی۔ اس کے بعد تشدد بھی ہوا۔ پورے مہاراشٹر میں فرقہ وارانہ تشدد کے واقعات کا ایک ہی نمونہ ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر