سہارنپور: سمیر چودھری۔
سہارنپور پولیس انتظامیہ کے ذریعہ سابق ایم ایل سی حاجی اقبال کو ایک ایک لاکھ کا انعامی مفرور قرا ردیا ہے ،اس کے ساتھ ہی حاجی اقبال کی تین دنوں میں 506 کروڑ کی جائیدادیں ضبط کر لی گئی ہیں۔ ٹیموں نے سہارنپور، لکھنو اور نوئیڈا میں ان کی جائیدادوں پر سرکاری بورڈ لگائے ہیں۔سہارنپور پولیس انتظامیہ کی ٹیموں نے تین روزہ آپریشن میں لکھنو کے گومتی نگر میں حاجی اقبال کی رہائش گاہ اور نوئیڈا کے کوتوالی ایکوٹیک-3 علاقے کے سیکٹر پانچ میں نولک پارک کے قریب ایک کوٹھی اور کئی پلاٹوں کو ضبط کیا۔ ان کی قیمت 305 کروڑ روپے ہے۔ اس سے پہلے سہارنپور کے مرزا پور، کورٹ روڈ سہارنپور پر آر جی پیلس اور دہلی روڈ میں 201 کروڑ روپے کی جائیدادیں اٹیچ کی جا چکی ہیں۔ ایس ایس پی ڈاکٹر وپن ٹاڈا نے کہا کہ تین دن کی کارروائی میں اب تک گینگسٹر ایکٹ کیس میں شناخت کی گئی تمام جائیدادوں کو ضبط کر لیا گیا ہے۔ انہوںنے بتایا کہ اقبال کے غیر قانونی اثاثوں کی نشاندہی مستقبل میں بھی کی جائے گی۔
0 Comments