سہارنپور: سمیر چودھری۔
مسلم نوجوان اور ہندو لڑکی کے ساتھ مارپیٹ کے ملزم بجرنگ دل کے دو کارکنوں سمیت تین لوگوں کو سہارنپور پولیس نے گرفتار کیا ہے۔ تینوں کے خلاف مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے۔ یہ واقعہ گزشتہ روز دوپہر 3 بجے کوتوالی صدر بازار علاقے میں پیش آیا۔ عینی شاہدین کے مطابق نوجوان اور لڑکی ریلوے ٹیٹو کالونی میں گھوم رہے تھے۔ دونوں کا تعلق الگ الگ مذاہب ہے۔ بجرنگ دل کے کارکنان ان کا پیچھا کر رہے تھے۔ کارکنوں نے انہیں پکڑ لیا اور ہنگامہ کھڑا کردیا۔ علاقے کی خواتین اور نوجوان بھی موقع پر جمع ہوگئے جنہوں نے دونوں کے ساتھ مارپیٹ ۔ اطلاع ملتے ہی کوتوالی صدر بازار پولیس موقع پر پہنچی اور دونوں کو تھانے لے آئی۔ لڑکی نے پولیس کو بتایا کہ وہ دونوں ساتھ پڑھتے ہیں۔ اس کے بعد دونوں کے گھر والے بھی تھانے پہنچ گئے۔ پولیس نے دونوں کو ان کے گھروالوںکے حوالے کر دیا۔ ایس پی سٹی ابھیمانیو مانگلک نے بتایا کہ دونوں بالغ ہیں۔ دونوں کو ان کے اہل خانہ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔جس کے بعد نوجوان اور لڑکی کے ساتھ مارپیٹ کرنے کے معاملے میں بجرنگ دل کے دو کارکنوں اور بی جے پی مہیلا مورچہ کے جنک منڈل کے صدر کے خلاف رپورٹ درج کرائی گئی ہے۔ پولیس نے تینوں ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ایس پی سٹی ابھیمنیو مانگلک نے بتایا کہ منگل کو ریلوے ٹیٹو کالونی میں الگ الگ مذاہب سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان اور ایک لڑکی گھوم رہے تھے۔ بجرنگ دل کے کارکنوں نے ان کی پٹائی کی۔ اس کے ساتھ ہی موقع پر پہنچے بی جے پی مہیلا مورچہ کے جنک منڈل کی صدر کرن ورما پر بھی مارپیٹ کا الزام ہے۔ پولس نے بجرنگ دل کے کارکنوں اکشے ولد رادھیشیام، شیوم ولد انیل، کرن ورما ساکن گووند نگر کے خلاف رپورٹ درج کر کے انہیں گرفتار کر لیا ہے۔اس معاملے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ اس کے بعد، پولیس نوجوان اور لڑکی کو اپنے ساتھ تھانے لے گئی۔
0 Comments