Latest News

کالج کی لڑکیوں کے فحش ویڈیوپوسٹ کرنے کے الزام میں اے بی وی پی لیڈر گرفتار۔

بنگلورو: کرناٹک پولس نے اکھل بھارتیہ ودیارتھی پریشد (ABVP) کے ایک عہدیدار کو شیو موگا ضلع سے سوشل میڈیا پر کالج کی لڑکیوں کی فحش ویڈیوز پوسٹ کرنے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔پولیس نے پیر کو ایک بیان میں کہا کہ ملزم پرتیک گوڑا اے بی وی پی کی تیرتھہلی یونٹ کا صدر تھا۔پولیس نے بتایا کہ ویڈیو میں اس کی کالج کی کئی طالبات کے ساتھ قابل اعتراض فحش فوٹیج موجود ہے، انہوں نے مزید کہا کہ اسے اتوار کو گرفتار کیا گیا اور عدالتی تحویل میں بھیج دیا گیا۔نیشنل اسٹوڈنٹ یونین آف انڈیا (این ایس یو آئی) کے اراکین نے ویڈیو کے گردش کرنے پر پولیس سپرنٹنڈنٹ ایس متھن کمار سے رابطہ کیا اور ملزم و دیگر اے بی وی پی اراکین کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔پولیس نے بتایا کہ ملزم پر کالج کی بھولی بھالی اسٹوڈنس کی عریاں تصاویر اور ویڈیوز بنانے اور انہیں بلیک میل کرنے کا الزام ہے۔اے بی وی پی کے ارکان نے پولیس سے ملزمین کے خلاف کارروائی شروع کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔ارکان نے پولیس کو یہ بھی بتایا کہ تنظیم کا نام استعمال کرتے ہوئے ملزمان کی طرف سے لڑکیوں کو ہراساں کرنے کی اطلاعات ہیں۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر