Latest News

میرٹھ میں نئی نویلی دلہن ایک لاکھ روپے اور زیورات پہ ہاتھ صاف کر کے فرار۔

مظفرنگر: عزیز الرحمن خاں۔
میرٹھ تھانہ لیساڑ ی گیٹ علاقہ میں ڈاکو دلہن سسرالیوں کو نشہ آور گولیاں کھلا کر ایک لاکھ روپے اور زیورات لے کر فرار ہو گئی ہے،  جب سسرال والے دلہن کے گھر پہنچے تو معلوم ہوا کہ وہ کرائے پر رہتی تھی اور رات کو ہی گھر سے نکل گئیں۔ متاثرہ زاہد نے بتایا کہ اس کے والد کا انتقال ہو گیا ہے۔ وہ اپنی ماں کے ساتھ رہتا ہے۔ بڑا بھائی اپنی فیملی کے ساتھ باہر رہتا ہے۔ کچھ دن پہلے ایک شخص رشتہ لے کر آیا۔ لڑکی دہلی کی رہنے والی تھی۔ دونوں خاندانوں کی رضامندی سے ان کی شادی 15 جون کو ہوئی۔ نکاح کی رات دلہن فون پر کسی سے بات کر رہی تھی۔ شوہر نے اس کے بارے میں پوچھا تو اس نے اسے الجھایا۔ رات گئے دلہن نے کھانا پکا کر سب کو کھلایا۔ اس کے بعد تمام گھر والے سو گئے۔ صبح آنکھ کھلی تو دلہن وہاں نہیں تھی۔ الماری میں رکھے ایک لاکھ روپے اور زیورات سمیت دیگر سامان بھی غائب تھا۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر