Latest News

احمد آباد میں جگن ناتھ رتھ یاترا کے دوران حادثہ ایک ہلاک، تین بچوں سمیت ۳۸ زخمی۔

احمد آباد: گجرات کے دریاپور میں جگن ناتھ رتھ یاترا کے دوران حادثہ پیش آیا ہے بتایا جارہا ہے کہ رتھ یاترا کے دوران ایک عمارت کی بالکنی گر گئی جس کیوجہ سے بھکت کی موت ہوگئی اور تین بچوں سمیت ۳۸ زخمی ہوگئے ہیں۔ امراجالا کی رپورٹ کے مطابق رتھ یاترا کے راستے میں ایک عمارت کی دوسری منزل کی بالکنی کا حصہ گر گیا اس دوران کئی لوگ درشن کےلیے نیچے موجود ہے، شردھالوئوں پر بالکنی کا حصہ گرنے سے بھگدڑ مچ گئی ، زخیموں کو علاج کےلیے نزدیکی اسپتال میں داخل کرایاگیا ، علاج کے دوران مہیول پانچال (۳۶) کی موت ہوگئی۔ دینک بھاسکر کی رپورٹ کے مطابق اس حادثے میں تین بچوں سمیت ۳۸؍ افراد زخمی ہوگئے ہیں جن کا علاج اسپتال میں جاری ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر