نیویارک: ۲۰۰۸ ممبئی دہشت گردانہ حملوں میں شامل لشکرطیبہ کے دہشت گرد ساجد میر کو عالمی دہشت گرد قرار دینے کی کوششوں کو چین نے ویٹو کے ذریعہ ناکام کردیا ہے۔ اقوام متحدہ میں ہندوستان اور امریکہ نے یہ تجویز پیش کی تھی، چین نے پہلے بھی کئی پاکستانی دہشت گردوں کو عالمی دہشت گرد قرار دینے کی تجویز کو ویٹو کے ذریعہ ناکام بناچکا ہے۔ اطلاعات کے مطابق چین نے اقوا م متحدہ کی سلامتی کونسل کی ۱۲۷۶ القاعدہ پر پابندی عائد کرنے والی کمیٹی کے تحت عالمی دہشت گرد کے طو رپر ساجد میر کو بلیک لسٹ میں ڈالنے اور اس کی جائیداد ضبط کرنے، سفر پر پابندی اور ہتھیار پر پابندی لگانے کےلیے امریکہ اور ہندوستان کی طرف سے پیش کی گئی تجویز کو ویٹو کے ذریعہ ناکام کردیا۔
0 Comments