Latest News

مدرسے’لوجہاد‘ کے مرکز ہیں، انہیں بند کردیاجائے، بریلی میں فائربرانڈ وی ایچ پی خاتون لیڈر سادھوی پراچی کی اشتعال انگیزی۔

بریلی: وی ایچ پی قائد سادھوی پراچی نے اتوار کے دن مطالبہ کیاکہ ملک میں دینی مدارس بند کردئیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ لوجہاد کی شروعات یہیں سے ہوتی ہے۔ سادھوی نے بریلی میں میڈیا نمائندوں سے بات چیت میں کہا کہ ہندو صرف پیسہ کمانے کی سوچتے ہیں جبکہ ایک مخصوص فرقہ ہے جوملک پر حکمرانی کی سوچتا ہے۔ اس فرقہ کا ایجنڈہ ہزاروں سال سے ملک پرحکومت کرنے کاہے۔ سادھوی نے کہا کہ یہ لوگ کرتے کیاہیں؟ قومی شاہراہ پر پنکچرشاپ چلاتے ہیں۔ شہر کی کسی گلی میں پنکچرکی دکان کیوں نہیں ہوتی؟ لوجہاد مدرسوں سے شروع ہوتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ لوجہاد بڑھ رہا ہے۔ ملک میں جس دن دینی مدرسے بند ہوجائیں گے لوجہاد ختم ہوجائے گا۔ اس کے بعد نہ صرف ہندوستان میں بلکہ ساری دنیامیں امن وہم آہنگی ہوگی۔ حکومت ہند‘بی جے پی قائدین کی لوجہاد کی اصطلاح کونہیں مانتی۔وی ایچ پی قائد نے اتوار کے دن یہ بھی کہا کہ سماج وادی پارٹی سربراہ اکھلیش یادو پھر یوپی کا چیف منسٹر بننے کا خواب دیکھناچھوڑدیناچاہئیے۔ وہ نہ تو یوپی کے چیف منسٹر بنیں گے اور نہ وزیراعظم۔ 2024ء میں نریندرمودی کی واپسی ہوگی۔ سادھوی پراچی نے یہ بھی کہا کہ اتراکھنڈ میں کوئی بھی مسجد نہیں ڈھائی گئی۔ ڈھائی گئی عمارت غیرقانونی مقبرہ تھی۔ حکومت اتراکھنڈغیرقانونی مذہبی تعمیرات کے خلاف مہم چلارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ دیوبھومی‘ کہلانے والی ریاست اتراکھنڈ میں غیرہندوؤں کی تعداد بڑھتی جارہی ہے اور ہندو اتراکھنڈچھوڑکرجارہے ہیں۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر