Latest News

انڈیگو کا طیارہ خراب موسم کے باعث پاکستان میں داخل۔

نئی دہلی: خراب موسم کے باعث انڈیگو ایرلائنس کی احمدآباد۔امرتسرپرواز لاہور کے قریب پاکستان میں داخل ہوگئی۔ وہ ہفتہ کی رات تقریباً8بجے ہندوستانی فضائی حدود میں واپسی سے قبل گجراں والا تک چلی گئی تھی۔فلائٹ راڈار کے بموجب ہندوستانی طیارہ جس کی گراؤنڈاسپیڈ 454 ناٹ تھی‘ کل رات ساڑھے سات بجے کے آس پاس لاہور کے شمال میں داخل ہوگیا اور رات آٹھ بج کر ۱۰ منٹ پر ہندوستان لوٹ آیا۔ پاکستانی شہری ہوابازی کے ایک سینئر عہدیدار نے کہا کہ یہ غیرمعمولی نہیں ہے اور موسم خراب ہوتو بین الاقوامی سطح پر اس کی اجازت ہے۔ اسی دوران پاکستان میں ایرپورٹس پرکئی پروازوں کا رخ یاتو موڑاگیا‘ یا ان کی آمدورفت میں تاخیر ہوئی۔ شہری ہوابازی ترجمان نے کہا کہ علامہ اقبال انٹرنیشنل ایرپورٹ لاہورپر حدنگاہ 5ہزار میٹر تک گھٹ گئی تھی۔ لاہور آنے والی کئی پروازوں کا رخ اسلام آباد کی طرف موڑدیاگیا۔اسی دوران پی آئی اے کی ابوظبی تا اسلام آباد پرواز کا رخ ملتان کی طرف کردیاگیا۔ جدہ سے لاہور آنے والی پرواز کو بھی ملتان بھیج دیاگیا۔ پی آئی اے کی لاہور تا مدینہ‘ کراچی تالاہوراتحاد ایرویز کی لاہورتا ابوظبی پروازوں میں تاخیر ہوئی۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر