بھارتیہ چکتسا پدتی راشٹریہ آیوگ نئی دہلی کے احکامات کے مطابق جامعہ طبیہ دیوبندمیں عالمی یوم ماحولیات منایاگیا ۔ اس موقع پر منعقد پروگرام کا افتتاح جامعہ طبیہ دیوبند کے سکریٹری نے کیا،اس دوران کالج کے تدریسی و غیر تدریسی عملہ اور ھاسپٹل اسٹاف نے پروگرام میں نہایت جوش و خروش کے ساتھ شرکت کی ۔ اس دوران سبھی نے ماحولیات کو بچانے اور انسانی زندگی کے مطابق ماحولیات کو باقی رکھنے کے لئے حلف لیا۔ اس کے علاوہ اس بات کا بھی عہد لیا گیا کہ ہم سب اپنے گھر کے افراد ، دوست اور دیگر لوگوں کو ماحولیات کے مطابق اپنی عادتیں ڈھالنے کے لئے راغب کریں گے، بعد ازاں طبیہ کالج کے اسٹاف اور طلبہ و طالبات نے کالج کے ہربل گارڈن میں جاکر مختلف ادویات اور جڑی بوٹیوں کے پودے لگائے۔ اس موقع پر نوڈل آفیسر ڈاکٹر محمد کلیم نے وہاں موجود اسٹاف اور طلبہ و طالبات کو قدرتی طریقے سے حاصل ہونے والی ادویات اور جڑی بوٹیوں کے بارے میں اہم معلومات فراہم کی، ساتھ یہ بھی بتایا کہ کونسی ادویات اورجڑی بوٹیاں کن بیماریوںمیں کارگرثابت ہوتی ہےں۔ اس موقع پر جامعہ طبیہ دیوبندکے منیجر نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ 21 جون کوعالمی یوگ دیوس منائے جانے کے موقع پر جامعہ طبیہ کے تمام طبیب و ڈاکٹر نیز ھاسپٹل کے تدریسی عملہ کے افراد و عوام کو ایسی دواو ¿ں اورجڑی بوٹیوں کے بارے میں معلومات دی جائے گی جو عام آدمی کی روز مرہ کی زندگی میں کام آتی ہیں ۔ اسی طرح جامعہ کالج آف فارمیسی کے طلبہ و طالبات نے بھی ماحولیات کا عالمی دن نہایت جوش و خروش کے ساتھ منایا ۔ فارمیسی کے تمام طلبہ و طالبات کے ساتھ اسٹاف نے بھی شجر کاری میں شرکت کرکے ماحولیات کی حفاظت اور پودوں کی مسلسل دیکھ بھال کرنے کا عہد لیا ۔ اس موقع پر ڈاکٹر ناصر علی خان ،ڈاکٹر محمد فصیح ، ڈاکٹر احتشا م الحق صدیقی ، ڈاکٹر محمد اعظم عثمانی ، ڈاکٹر مزمل ، جمشید انور ، وکیل احمد ، وقار احمد ، محمد آصف ، عائشہ پروین ، روپا ،فیضی ، محمدجاوید ، بلال احمد صدیقی ،کنال سنگھ اور رمیز احسان وغیرہ موجود رہے۔
0 Comments