کھتولی کے نو منتخب میونسپل بورڈ چئیر مین حاجی شاہنواز لالو کے خلاف کھتولی کوتوالی میں دھوکا دہی کا مقدمہ درج کیا گیا ہے انتخابات میں تاریخی فتح حاصل کرنے والے حاجی شاہنواز لالو کے خلاف انتخابات میں شکست خوردہ تین امیدواروں نے او بی سی نشست پر کلال برادری کے فرضی سارٹیفکیٹ کے ذریعہ انتخابات میں حصہ لینے کی ڈی ایم سے شکایت کی تھی جانچ کی بنیاد پر ڈی ایم کے ذریعہ سارٹیفکیٹ رد کردیا گیا تھا اب کھتولی کوتوالی میں دفعہ 420 کے تحت چئیر مین کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
0 Comments