Latest News

آشنا سے ملکر عشق میں اندھی خاتون نے شوہر کو ہلاک کر ڈالا اور لاش بیت الخلا کے کے گڈھے میں گاڑ دی۔

مظفر نگر: عزیز الرحمن خاں۔
مظفرنگر کے پورقاضی میں ایک سنسنی خیز واردات میں عشق میں اندھی ہوئی بیوی نے اپنے عاشق کے ساتھ ملکر شوہر کو ہلاک کر ڈالا اور لاش کو بیت الخلا کے گڑھے میں دفن کردیا۔ یہ راز اس وقت کھلا جب شک کی بنیاد پر دونوں سے پوچھ گچھ کی گئی تو انہوں نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے اب پولیس گڑھا کھود کر لاش نکالے گی اور پھر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیجے گی اور مزید کارروائی کرے گی۔
اطلاعات کے مطابق پورقاضی کے منڈلا گاؤں کا ساگر 6 جون کو پراسرار حالات میں لاپتہ ہوگیا تھا جس کے سلسلے میں رشتہ داروں نے پولیس سے شکایت بھی کی تھی۔ لاکھ کوششوں کے بعد بھی لاپتہ ساگر کا کوئی سراغ نہیں مل سکا تھا۔ کنبہ والوں کو ساگر کی بیوی آسیہ اور سوتیلے بھائی سہیل پر شک ہوا۔ پولس کے ذریعہ دونوں سے سختی سے پوچھ گچھ کی گئی۔ پہلے تو دونوں نے اپنا جرم قبول کر لیا اور بتایا کہ انہوں نے ساگر کو اسی دن قتل کیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ دونوں کے درمیان کافی عرصے سے محبت کا سلسلہ چل رہا تھا۔ جس میں ساگر رکاوٹ بن رہا تھا۔ انہوں نے ساگر کو قتل کر کے اس کی لاش کو زیر تعمیر گھر میں بنے بیت الخلا کے گڑھے میں دفن کر دیا۔ اس انکشاف سے اہل خانہ سمیت پولیس میں کھلبلی مچ گئی۔ پولیس نے دونوں کو حراست میں لے کر مزید کارروائی شروع کر دی ہے اور انتظامیہ سے اجازت لینے کے ساتھ ہی لاش کو نکالنے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر