Latest News

میرٹھ کی ایک خاتون میراں پور میں زیورات چوری کرتے رنگے ہاتھوں پکڑی گئی، ایک فرار۔

مظفر نگر: عزیز الرحمن خاں۔
پولیس نے دو برقعہ پوش خواتین میں سے ایک کو پکڑ لیا جو کہ میراں پور میں زیورات خریدنے کے لیے ایک جیولری شو روم پہنچی تھی۔ جبکہ دوسری خاتون موقع سے فرار ہو گئی۔ چوری کی واردات جیولرز کی دکان میں نصب سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہوگئی۔ پولیس نے ملزم خاتون سے مسروقہ سونے کی انگوٹھی بھی برآمد کر لی ہے۔ سونے کی بالیاں چرا کر فرار ہونے والی دوسری خاتون کی تلاش جاری ہے۔
 امت ورما کے بیٹے وید پرکاش ورما کی میراں پور کے صرافہ بازار میں شری شیام جیولرز کے نام سے دکان ہے۔ دو خواتین دکان پر پہنچیں اور یہاں امیت ورما سے سونے کی انگوٹھی اور بالیاں دکھانے کو کہا۔ خواتین کے کہنے پر زیورات دکھائے گئے۔ الزام ہے کہ دونوں خواتین نے سونے کی انگوٹھی اور جھمکی سے ٹیگ اتار کر بدل دیا۔ ان کی جگہ ڈبے میں پیتل کی انگوٹھی اور بالیاں رکھی تھیں۔ اس کے بعد دونوں خواتین یہ کہہ کر وہاں سے جانے لگیں کہ انہیں زیورات پسند نہیں ہیں۔ جب زیورات دکھانے والے شخص کو شک ہوا تو اس نے الارم بجا دیا۔ شور مچانے پر لوگوں نے گاہک ظاہر کرنے والی خاتون کو پکڑ لیا جبکہ دوسری وہاں سے فرار ہو گئی۔ گرفتار خاتون سے چوری گئی انگوٹھی برآمد کر لی گئی جبکہ دوسری خاتون بالیاں لے کر فرار ہو گئی۔
 یہ واقعہ دکان میں نصب سی سی ٹی وی میں قید ہوگیا۔ اس کی بنیاد پر متاثرہ دکاندار امیت ورما درجنوں تاجروں کے ساتھ میراپور پولیس اسٹیشن پہنچا اور دونوں خواتین کے خلاف شکایت درج کروائی۔ جانکاری دیتے ہوئے ایس پی دیہات اتل کمار شریواستو نے بتایا کہ سنار کی دکان سے دو خواتین نے زیورات چوری کرلئے تھے، معاملہ کے علم میں آتے ہی پولیس نے فوری طور پر ایک خاتون کو گرفتار کرلیا جبکہ دوسری خاتون فرار ہوگئی۔ گرفتار خاتون کا نام اسماء عرف چھوٹی ساکن میرٹھ ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر