میرٹھ: بہوجن سماج پارٹی حکومت میں وزیر رہ چکے حاجی یعقوب قریشی کے بیٹے فیروز عرف بھورا کے خلاف میرٹھ تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ بھورا پر سیل شدہ گھر میں غیرقانونی طریقے سے داخل ہونے کا الزام ہے۔ اس معاملے میں فیروز عرف بھورا کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ سون بھدرا جیل میں قید سابق وزیر حاجی یعقوب قریشی کے بیٹے فیروز عرف بھورا کے خلاف کوتوالی نگر میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ بھورا پر پولیس کی جانب سے سیل شدہ گھر میں غیرقانونی طریقے سے داخل ہونے کا الزام ہے۔ پولیس کو یہ اطلاع ملتے ہی پولیس نے فوری طور پر بھورا کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ بتادیں کہ فیروز عرف بھورا پر گینگسٹر ایکٹ لگا ہے۔ وہ چند روز قبل ہی ضمانت پر جیل سے باہر آیا تھا۔بتادیں کہ 31 مارچ 2022 کو ہاپوڑ کے کھرکھوڈہ میں واقع علی پور میں یعقوب کی مبینہ غیر قانونی گوشت پیکنگ فیکٹری پکڑی گئی تھی۔ اس معاملے میں پولیس نے سابق وزیر یعقوب اور ان کی اہلیہ سنجیدہ بیگم، بیٹے عمران اور فیروز عرف بھورا سمیت کل 17 افراد کے خلاف مقدمہ درج ہوا تھا۔ بعد ازاں سابق وزیر کی اہلیہ کو ضمانت مل گئی۔ اس کے بعد 27 نومبر کو فیروز عرف بھورا کو پولیس نے گرفتار کر کے جیل بھیج دیا تھا جب کہ سابق وزیر یعقوب قریشی اور ان کے دوسرے بیٹے عمران کو بھی 6 جنوری 2022 کو دہلی کے چاندنی محل سے گرفتار کیا گیا تھا۔ تینوں کو میرٹھ ڈسٹرکٹ جیل بھیج دیا گیا۔ جس کے بعد سابق وزیر یعقوب قریشی اور ان کے دونوں بیٹوں کو مختلف جیلوں میں منتقل کر دیا گیا۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ سابق وزیر حاجی یعقوب کو سون بھدر، ان کے بیٹے عمران کو بلرام پور اور فیروز کو سدھارتھ نگر جیل بھیج دیا گیا۔ فیروز اور عمران کو ڈیڑھ ماہ قبل ہائی کورٹ سے ضمانت ملی تھی۔ اس کے بعد اس خاندان کی تقریباً 31 کروڑ روپے کی مختلف جائیدادیں بھی ضبط کی گئیں۔ اب سابق وزیر کے بیٹے بھورا پر الزام ہے کہ وہ ایک مکان میں سیل توڑ کر داخل ہوا تھا۔اس سلسلے میں ایس پی سٹی پیوش سنگھ نے بتایا کہ جس جائیداد کو گینگسٹر ایکٹ میں 14A کے تحت محفوظ کیا گیا تھا۔ ان میں سے ایک گھر میں پولیس کو حاجی یعقوب قریشی کے بیٹے فیروز کی موجودگی کی اطلاع ملی۔ ایس پی سٹی نے بتایا کہ پولیس نے سابق وزیر کے بیٹے فیروز عرف بھورا کو اس کے ساتھیوں شاہ عالم، سمیر اور افضل سمیت گرفتار کر لیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس نے اس کی ویڈیو گرافی بھی کروائی ہے اور گھر کو دوبارہ سیل کر دیا ہے، ساتھ ہی سیل کیے گئے گھر میں غیر مجاز داخلے پر دفعہ 188، 448 کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
0 Comments