نئی دہلی: ٹویٹر کے شریک بانی اور سابق باس جیک ڈورسی نے الزام لگایا کہ ٹویٹر کو بھارتی حکومت کی طرف سے کسانوں کے احتجاج اور حکومت پر تنقید کرنے والے اکاؤنٹس کو بلاک کرنے کے لیے "متعدد درخواستیں” موصول ہوئی تھیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ ٹویٹر کو ’بند‘ کرنے اور بھارت میں اس کے ملازمین کے گھروں پر چھاپے مارنے کی دھمکیاں دی گئی تھیں۔وسری طرف بھارت سرکار نے پلٹ وار کرتے ہوئے ان پر سفید جھوٹ بولنےکا الزام لگایا اور کہا کہ ٹوئٹر مسلمہ بھارتی قوانین کی پابندی کرنے سے گریز کررہا تھا۔پیر کو دیر گئے یوٹیوب چینل بریکنگ پوائنٹس پر ایک انٹرویو کے دوران، جب ٹویٹر کے سی ای او کی حیثیت سے غیر ملکی حکومتوں کے دباؤ کے بارے میں پوچھا گیا تو ڈورسی نے ہندوستان کا نام لیا۔ انہوں نے کہا، “ہندوستان ایک ایسا ملک ہے جس نے کسانوں کی تحریک کے دوران ہم سے بہت سی درخواستیں کیں، کچھ خاص صحافی جو حکومت پر تنقید کر رہے تھے۔ ان کے ٹوئٹر ہینڈل پر پابندی لگانے کو کہا گیا۔ ایسا نہ کرنے پر ‘ہم ہندوستان میں ٹوئٹر بند کر دیں گے’ جیسی دھمکیاں دی گئیں۔ آپ جانتے ہیں کہ ہندوستان ہمارے لیے بہت بڑی منڈی ہے۔ حکومت ہند نے ہمیں دھمکی دی کہ ‘ہم آپ کے ملازمین کے گھروں پر چھاپے ماریں گے، ہم آپ کے دفاتر بند کر دیں گے’۔ ڈورسی نے کہا کہ اگرچہ ہندوستان ایک جمہوری ملک ہے لیکن ہمیں ایسی دھمکیاں ملیں۔2021 میں ملک میں کسانوں کے احتجاج کے عروج پر، مرکز نے ٹویٹر سے کہا تھا کہ وہ مبینہ طور پر "خالصتان” لنکس کے لیے تقریباً 1200 اکاؤنٹس کو ہٹائے۔ اس سے پہلے اس نے پلیٹ فارم سے 250 سے زیادہ اکاؤنٹس بند کرنے کو کہا تھا۔ٹویٹر نے جواب میں کچھ اکاؤنٹس کو بلاک کر دیا، لیکن بعد میں آئی ٹی کی وزارت کو ناراض کرتے ہوئے انہیں ان بلاک کر دیا۔ بعد ازاں اپنے ردعمل میں ٹوئٹر نے اپنے پلیٹ فارم پر اظہار رائے کی آزادی کا حوالہ دیتے ہوئے ان اکاؤنٹس کو بلاک کرنے سے انکار کردیا۔ مودی حکومت کو ٹوئٹر کا جواب پسند نہیں آیا۔ٹوئٹر کے شریک بانی کے الزام پر حکومت ہند کافی پریشان ہے۔ ایک ٹویٹ میں مرکزی آئی ٹی وزیر راجیو چندر شیکھر نے جیک ڈورسی پر جھوٹ بولنے کا الزام لگایا۔ مرکزی وزیر نے ڈورسی کے تمام الزامات کو مسترد کر دیا۔ایک طویل پوسٹ میں مرکزی وزیر راجیو چند شیکھر نے جیک ڈورسی پر جوابی حملہ کرتے ہوئے کہا کہ "ٹوئٹر کو ڈورسی کے دور میں ہندوستانی قانون کی خودمختاری کو قبول کرنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔ درحقیقت وہ 2020 سے 2022 تک قانون پر عمل کرنے میں بار بار ناکام رہے۔” صرف جون 2022 جب انہوں نے آخر کار تعمیل کی۔انہوں نے زور دے کر کہا، حکومت ٹویٹر سے غلط معلومات کو دور کرنے کی پابند ہے کیونکہ اس سے جعلی خبروں کی بنیاد پر صورتحال کو مزید بھڑکانے کا امکان ہے۔
0 Comments