Latest News

دسویں کے نصاب میں بڑے پیمانے پر پھیر بدل، این سی ای آر ٹی کی کتابوں سے سیاسی تحریکات، عوامی جدوجہد، جمہوریت کو درپیش چلینجز کے ابواب ہٹادئے گئے۔

نئی دہلی: نئی دہلی :دسویں جماعت کے طلباء این سی ای آر ٹی کی نصابی کتابوں سے جمہوریت اور تنوع، عوامی جدوجہد ، تحریکوں، سیاسی پارٹیو ں اورجمہوریت کو درپیش چیلنجز وغیرہ کے بارے میں مزید نہیں سیکھ سکیں گے۔ درحقیقت، این سی ای آر ٹی نے 10ویں جماعت کی نصابی کتابوں سے ان سے متعلق تمام ابواب کو ہٹا دیا ہے۔کچھ عرصے سے این سی ای آر ٹی کی نصابی کتابوں میں تبدیلیوں کو لے کر مسلسل تنازعہ چل رہا ہے۔ صرف پچھلے مہینے، این سی ای آر ٹی کے چارلس ڈارون کے نظریہ ارتقاء کو کلاس 9 اور کلاس 10 کی سائنس کی نصابی کتابوں سے ہٹانے کے فیصلے پر تنقید ہوئی اور اب کلاس 10 کا نصاب میں تبدیلی سے ایک تنازعہ کے جنم لینے کا امکان ہے۔ستیہ کے مطابق نیشنل کونسل آف ایجوکیشنل ریسرچ اینڈ ٹریننگ یعنی این سی ای آر ٹی نے یہ قدم اٹھایا ہے، اس نے طلبہ پر بوجھ کم کرنے اور نصابی کتابوں کو معقول بنانے کی بات کرتے ہوئے اسے نافذ کیا ہے۔ اس کا اطلاق کورونا وبائی امراض اور لاک ڈاؤن کے دوران کیا گیا تھا اور یہ دلیل دی گئی تھی کہ چونکہ بچوں نے اسکولوں میں تعلیم حاصل نہیں کی ہے، اس لیے طلبہ کی سہولت کے لیے اس کا نفاذ کیا گیا ہے۔ لیکن سوال یہ ہے کہ کورونا وبا کے خاتمے اور لاک ڈاؤن کے بعد اب یہ فیصلہ کیوں؟ اس حوالے سے تنازعہ بڑھنے کا امکان ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر