Latest News

کسان رہنما صدرجمہوریہ سے ملیں گے، مظفر نگر میں کھاپ پنچایت، مودی حکومت پر خواتین پہلوانوں کو ذات پات کی بنیاد پر تقسیم کرنے کا الزام۔

مظفر نگر: مظفر نگر میں جمعرات کو ہوئی کھاپ پنچایت میں یہ طے کیاگیا کہ کشتی فیڈریشن کےسابق صدر برج بھوشن سنگھ اورخواتین پہلوان تنازعے میں کھاپ وفد صدر جمہوریہ سے ملیں گے اور ان سے معاملے میں ایکشن نہ ہونے کی شکایت کریں گے۔ کھاپ پنچایت میں کسان لیڈر کسان راکیش ٹکیت نے کہاکہ کھلاڑیوں کو حکومت کے لوگ ذات پات میں تقسیم کرنے کی کوشش کررہے ہیں، ہم بتادی ںکہ ان کی ذات ترنگا ہے اور ان کی لڑائی سبھی سماج کے لوگ مل کر لڑ رہے ہیں، ہم صدرجمہوریہ او رحکومت سے ملیں گے، کھاپ اور ریسلر ہاریں گے نہیں، انہوں نے بتایاکہ باقی فیصلے دو جون کو کروکشیتر میں ہونے والی پنچایت میں لیے جائیں گے۔ پہلوان اپنے میڈل ترنگا میں بہانے کے لیے منگل کو ہریداری کے ہر کی پوڑی پہنچے تھے، راکیش ٹکیت کے بڑے بھائی اور بھارتیہ کسان یونین کے صدر نریش ٹکیت نے یہا ںپہنچ کر انہیں منایا اور میڈل گنگا میں بہانے سے روک دیا تھا، انہوں نے کہا تھا کہ پہلوان اپنے میڈل نہ بہائیں، پانچ دن میں ایکشن نہیں ہوا تو کھاپ اور کسان لیڈران تحریک شروع کریں گے، نریش ٹکیت کا پانچ دن کا الٹی میٹم اتوار کو ختم ہوگا۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر