Latest News

مظفرنگر میں جمیعت علمائے ہند کا دو روزہ دینی تعلیمی و تربیتی ورکشاپ اختتام پذیر۔

مظفرنگر: عزیز الرحمن خاں۔
دینی تعلیمی بورڈ جمعیتہ علماء ضلع مظفر نگر کے تحت منعقدہ دوروزہ ورکشاپ انتہائی مفید و موثر انداز میں اختتام پذیر ہوا۔
اس دوران شرکاء نے اپنے تاثرات میں بیحد خوشی کا اظہار کیا اور آئندہ بھی اس طرح کے تربیتی پروگرام کرتے رہنے پر زور دیا۔ آج بروز جمعہ اختتامی پروگرام میں جمعیت علماء ہند کے جنرل سکریٹری  مولانا حکیم الدین قاسمی تشریف لائے اور مفید مشوروں سے نوازا۔ یہ اطلاع جمیعت کے ریاستی سیکریٹری قاری ذاکر حسین نے دیتے ہوئے بتایا کہ مولانا محمد یاسین جہازی نے محاسبہ ایمان کا پریزنٹیشن کیا اور پندرہ روزہ نصاب کی اہمیت و افادیت کے بارے میں سمجھا یا۔ مفتی محمد عادل نے معلمین و مہمانان کرام کی ضیافت کا اہتمام کیا۔ مولانا محمد اقبال کی دعا پر ورکشاپ کا اختتام ہوا۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر