مظفرنگر کے مشکور ویکنٹ ہال میں اترپردیش اقلیتی کانگریس کا "چائے کی دکان پر دستور پر بحث" پروگرام کے تحت دلت-مسلم مکالمے کے تناظر میں ضلع اقلیتی کانگریس مظفر نگر کے ذریعہ ایک میٹنگ کا انعقاد عمل میں آیا، جس میں ریاستی کانگریس صدر شاہنواز عالم و ریاستی نائب صدر سید وصی رضوی نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی۔
صدارت اقلیتی کانگریس کے ضلع صدر حکیم ظفر محمود نے کی۔ نظامت ممنون انصاری ایڈووکیٹ پی سی سی نے کی۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں مہمان خصوصی شاہنواز عالم نے کہا کہ اقلیتی کانگریس 15 جون سے دلت اکثریتی محلوں میں چائے کی دکانوں پر آئین کو لاحق خطرات کے بارے میں بحث کر رہی ہے جو کہ 25 جون تک جاری رہے گی کیونکہ کانگریس کا ماننا ہے کہ کوئی بھی آئین کی خلاف ورزی نہیں کر سکتا اور آئین کی خلاف ورزی بابا بھیم راؤ امبیڈکر پر حملہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ دلتوں اور مسلمانوں کو ایک ساتھ آنا ہوگا اور کانگریس کا ساتھ دینا ہوگا تاکہ بی جے پی کو اس کے دو ارکان اسمبلی کی پرانی پوزیشن پر لایا جاسکے، تب ہی آئین کی حفاظت ہوسکتی ہے۔
میٹنگ میں سید وصی رضوی، حکیم ظفر محمود، ممنون انصاری پی سی سی، فیض محمد خان، غفار گلزار علوی، امیر علی ایڈووکیٹ، محمد احمد، ذوالفقار سیفی، سردار فاروقی، طارق احمد، نئیر انصاری، محمد سلمان، شاہویز خان، بھورا قریشی، پریمپال سنگھ، رویندر، سشیل وغیرہ موجود رہے۔
0 Comments