مظفرنگر: عزیز الرحمن خاں۔
تمام طبقات کا ایک ساتھ بیٹھنا صحت مند معاشرے کی علامت ہے۔ آپس میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی برقرار رکھنا معاشرے کے ہر دانشور شہری کی ذمہ داری ہے۔ مذکورہ خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ایس ڈی ایم سبودھ کمار نے دیال پورم کالونی میں آل انڈیا قومی می ایکتا کمیٹی کے زیر اہتمام قومی یکجہتی پروگرام میں کہا کہ تہوار ہمارے ملک کی قدیم تہذیبی ثقافت کی پہچان ہیں۔ ان کو ایک ساتھ منانے سے معاشرے میں ہم آہنگی بڑھتی ہے۔ ایس ڈی ایم سبودھ کمار نے عیدالاضحی کے تہوار اور کنور یاترا کو پرامن طریقے سے مکمل کرنے میں پولیس انتظامیہ سے تعاون کی اپیل کی۔ کوتوال مکیش کمار نے کہا کہ پولس انتظامیہ معاشرے میں امن اور ہم آہنگی کو برقرار رکھنے کے لیے پرعزم ہے۔ سوشل میڈیا یا کسی بھی ذریعے افواہیں پھیلا کر ماحول خراب کرنے کی کوشش کرنے والے سماج دشمن عناصر سے سختی سے نمٹا جائے گا۔ ایس ڈی ایم سبودھ کمار، کوتوال مکیش کمار، میونسپل ایگزیکٹیو آفیسر راجیش کمار جیسوال کو آل انڈیا قومی ایکتا کمیٹی کے ذریعہ پروگرام میں اعلیٰ کارکردگی پر اعزاز سے نوازا گیا اس موقع پر کمیٹی کے جنرل سیکریٹری و معروف ناظم مشاعرہ ریاض ساغر نے کمیٹی کے سلور جوبلی پروگرام کی کامیابی پر روشنی ڈالی اور علاقے کے متعدد صحافیوں کو اعزاز سے نوازا گیا ستندر آریہ کمیٹی کے صدر اشوک شرما، جنرل سکریٹری ریاض ساگر، پنڈت دیوش شرما، ڈاکٹر امیر اعظم قریشی، ڈاکٹر ایس حسن، ڈاکٹر منصور الحق، حاجی عارف الٰہی ناصر صدیقی قریشی محبوب عالم فخر عالم حاجی اقبال، مرزا شاہ زیب اقبال ایڈوکیٹ، امریش گجر،۔ دلی دربار کے ایم ڈی حاجی ضمیر الدین انصاری، حاجی وسیم قریشی پردھان، وکاس شرما، نتن کمار، سشیل گرجر وغیرہ موجود تھے۔
0 Comments