Latest News

ایک برس کی بچی کو چھوڑ کروالدین حج کیلئے روانہ۔

گیا: گیا ہوائی اڈے سے عازمین حج کی پرواز کا سلسلہ جاری ہے، ساتویں قافلے میں 160 عازمین حج روانہ ہوئے، جس میں 91مرد اور 69 خواتین شامل تھیں۔ ساتویں قافلہ میں ضلع گیا کے علاوہ مگدھ کمشنری کے مختلف اضلاع کے عازمین حج تھے، مقامی عازمین حج کی تعداد زیادہ ہونے کی وجہ سے سبھی عازمین حج اپنی گاڑیوں سے ہوائی اڈہ پر پہنچے تھے، ساتویں قافلہ میں ایک ایسی خاتون روانہ ہوئی جنکی ایک برس کی بچی ہے ، نانا نانی کے ذمہ بچی کو چھوڑ کر وہ سفر حج پر روانہ ہوئی ہیں۔در اصل ضلع کے وائٹ ہاؤس کی رہنے والی ناہیدہ انجم اپنے شوہر کے ساتھ اس برس حج کی سعادت سے مشرف ہونے کے لیے روانہ ہوئی ہیں ، انہوں نے بتایا کہ حج کی نئی پالیسی کے تحت 12 سال سے کم عمر بچوں کو لے جانا منع ہے اس وجہ سے وہ اپنے بچی کو لے کر نہیں جا پا رہی ہیں سفر حج کا ارادہ پہلے سے تھا اس لیے اسے ترک کرنا مناسب نہیں سمجھا ، معصوم بچی زینب کے والد عادل خان نے بتایا کہ وہ اپنی بچی کو سیہولی میں واقع نانیہال میں چھوڑ کر جارہے ہیں، وہ اللہ کی راہ میں نکلے ہیں، اللہ محافظ ہے بچی کی کوئی فکر نہیں ہے ہاں یہ ضرور تھا کہ پہلے جس طرح بچوں کو لے جانے کی اجازت تھی اگر وہی معاملہ ہوتا تو بڑی خوشی ہوتی کہ چھوٹی عمر میں انکی بچی بھی مقدس مقامات کی زیارت کا شرف حاصل کرتی لیکن ایسا نہیں ہوا ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر