ممبئی: رام پر بنی فلم ’آدی پرش‘ آج ملک بھر میں ریلیز ہوگئی ہے، فلم کے ریلیز ہوتے ہی تنازعہ شروع ہوگیا ہے۔نیپال نے اس فلم پر پابندی عائد کردی ہے، اس ہندو سینا کی طرف سے دہلی ہائی کورٹ میں فلم کے خلاف مفاد عامہ داخل کی گئی ہے عرضی گزار کا کہنا ہے کہ اس فلم کی وجہ سے بھگوان شری رام اور ملک کی سنسکرتی کا مذاق بن رہا ہے۔ تنظیم کی جانب سے دائر عرضی میں کہاگیا ہے کہ فلم میں ’رامائن‘ بھگوان رام اور ہماری تہذیب کا مذاق اڑایاگیا ہے، اس کے علاوہ عرضی گزار میں ہندو سینا کے قومی صدر نے دہلی کورٹ سے آدی پرش میں راون، بھگوان رام، ماتا سیتا اور ہنومان سے متعلق مبینہ قابل اعتراض مناظر کو ہٹانے کی بھی درخواست کی گئی ہے، ان کا کہنا ہے کہ مناظر رامائن میں پائے جانے والے مذہبی کرداروں کو جس ڈھنگ سے پیش کیاگیا ہے وہ غلط ہے۔ بتادیں کہ آدی پرش میں اداکار سیف علی خان نے راون کا کردار نبھایا ہے، عرضی میں کردار کو داڑھی میں دکھانے پر بھی اعتراض جتایا گیا ہے۔ اس میں کہاگیا ہے کہ اس طرح سے پیش کیے جانے پر جذبات مجروح ہوئے ہیں۔ عرضی میں کہا گیا ہے کہ ہندو برہمن راون کو غلط طریقے سے بھیانک چہرہ بناتے ہوئے دکھایاگیا ہے جو تہذیب کی توہین ہے۔ اس میں یہ بھی کہاگیا ہے کہ فلم میں راون سے متعلق حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیاگیا ہے۔ دریں اثناء نیپال کی راجدھانی کھٹمنڈو کے سنیما گھروں میں 'آدی پرش کی نمائش پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ کھٹمنڈو کے میئر بالین شاہ نے خبردار کیا ہے کہ اگر فلم آدی پورش میں سیتا کی جائے پیدائش کی غلطی کو درست نہ کیا گیا تو یہاں کسی بھی ہندوستانی فلم کو نمائش کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ نیپال فلم یونین نے کھٹمنڈو کے تمام سنیما گھروں پر زور دیا ہے کہ وہ آدی پورش کی نمائش بند کر دیں اور راجدھانی سے باہر کے سینما گھروں میں سیکورٹی کی صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد ہی اسے ریلیز کیا جائے۔کھٹمنڈو کے میئر نے ٹوئٹ کیا کہ 'آدی پورش میں اس بات کا ذکر ہے کہ 'سیتا ہندوستان کی بیٹی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ جب تک اس غلطی کو درست نہیں کیا جاتا کسی بھی ہندوستانی فلم کو کھٹمنڈو میٹروپولیٹن سٹی کی حدود میں نمائش کی اجازت نہیں دی جائے گی۔خیال رہے کہ فلم کی تحریر اور ہدایت کاری اوم راوت نے کی ہے اور اسے ٹی سیریز اور ریٹروفائلز نے پروڈیوس کیا ہے۔ ہندی اور تلگو زبانوں میں بیک وقت شوٹ ہونے والی اس فلم نے ہندوستان میں بھی تنازعہ کھڑا کر دیا ہے۔ نیپال کے سنسر بورڈ نے بھی اس وجہ کا حوالہ دیتے ہوئے 'آدی پرش کی نمائش کی اجازت واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔رامائن کے مطابق سیتا کی پیدائش نیپال کے جنک پور میں ہوئی تھی اور رام نے وہیں ان سے شادی کی تھی۔ میئر بالین شاہ کے علاوہ مختلف سیاسی جماعتوں کی بعض تنظیموں نے بھی فلم کی مخالفت کی ہے اور خبردار کیا ہے کہ جب تک فلم ساز سیتا کی جائے پیدائش کے حوالے سے غلطیوں کو درست نہیں کرتے وہ اس کی نمائش کی اجازت نہیں دیں گے۔
0 Comments