Latest News

ہریانہ میں مبینہ گئو تسکروں کے گھروں پر بلڈوزر، کھٹر کی پولس نے مبارک اور خالد کے آشیانے کو خصوصی مہم کے تحت اجاڑ دیا۔

چنڈی گڑھ: اترپردیش کی یوگی سرکار کی طرح ہریانہ کی کھٹر سرکار بھی اب ملزمین کے خلاف بلڈوزر استعمال کرنا شروع کردی ہے، انڈین ایکسپریس کی ایک رپورٹ کے مطابق ہریانہ کے نوح میں گئو کشی کے دو ملزمین کے گھروں کو پولس نے توڑ دیا ہے۔ پولس نے کہاکہ یہ نوح پولس کی طرف سے گئو کشی کرنے والوں کےلیے انتباہ ہے، نوح کے پولس سپرنٹنڈنٹ ورون سنگلا نے کہا کہ یہ کارروائی حکومت کے مجرمین کے خلاف چلائے جارہے خصوصی مہم کا حصہ ہے۔ پولس کے مطابق اسی کے تحت پنچ گائوں میں مبارک عرف ٹننا اور خالد کے گھروں کو توڑ دیاگیا۔ پولس کا کہنا ہے کہ مبارک نے غیر قانونی طریقے سے جمع کیے گئے پیسوں سے گھر بنایا تھا اور اس کےلیے ضلع ٹائون پلاننگ شعبے سے منظوری نہیں لی تھی، گائے کی تسکری کے علاوہ مبارک پر چوری، لوٹ اور ڈکیتی کے دس مقدمے چل رہے ہیں، وہیں دوسرے ملزم خالد پر بھی پانچ مقدمےدرج ہیں۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر