Latest News

حج وقربانی کے مسائل کیلئے کل ہند اسلامک علمی اکیڈمی کی پہل، قربانی اور حج و عمرہ سے متعلق تمام ضروری مسائل کی جانکاری کیلئے ”الشریعہ ہیلپ لائن برائے حج و قربانی“ شروع۔

کانپور: کل ہند اسلامک علمی اکیڈمی کانپور نے مفتیان کرام و علماء پر مشتمل پینل بناکر لوگوں کو حج و قربانی کے مسائل میں رہنمائی کرنے کے مقصد سے سابقہ برسوں کی طرح امسال بھی ”الشرعیہ ہیلپ لائن“  برائے حج وقربانی کا آغاز کیا ہے۔ اکیڈمی کے دفتر جمعیۃ بلڈنگ رجبی روڈ کانپور اکیڈمی کے صدر مفتی اقبال احمد قاسمی نے مسلمانوں سے کہا کہ حج و قربانی جیسی اہم عبادات و دیگر دینی مسائل کی جانکاری کیلئے علماء کی رہنمائی حاصل کریں۔
سابق قاضیئ شہر مولانا محمد متین الحق اسامہ صاحب قاسمی نوراللہ مرقدہ کے قائم کردہ علماء و مفتیان کے پینل کل ہند اسلامک علمی اکیڈمی کانپور کے صدر مفتی اقبال احمد قاسمی، نائب صدر مفتی عبدالرشید قاسمی اور جنرل سیکرٹری مولانا خلیل احمد مظاہری نے جمعیۃ بلڈنگ رجبی روڈ میں منعقد پریس کانفرنس سے مشترکہ طور پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماہ ذی الحجہ میں قربانی کے سلسلے میں بہت سے مسائل ہوتے ہیں جو لوگوں کو عام طور پر معلوم نہیں ہوتے۔ حج کے موقع پر بھی بہت سے مسائل درپیش ہوتے ہیں بسااوقات مسئلہ معلوم کرنے کیلئے عازمین پریشان ہوتے ہیں۔ انہیں ضروریات کے پیش نظر اسلامک علمی اکیڈمی نے الشرعیہ ہیلپ لائن برائے حج وقربانی چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مدینہ منورہ کی حاضری، مسجدنبوی ؐ میں نماز و صلوٰۃ و سلام کے آداب اورحج کے دوران احرام کی تیاری سے لے کر منیٰ، عرفات، مزدلفہ کے ارکان، کنکری مارنے کا طریقہ، حجامت، طواف، زیارت سمیت بہت سے موڑ آتے ہیں جب لوگ پریشان ہوتے ہیں اور کوئی صحیح رہنمائی کرنے والا بھی وقت پر نہیں ملتا،حج کب کس طرح حج مقبول و مبرور بنتا ہے ساتھ ہی حج کے ارکان میں کون سا رکن ضروری ہے اور کون سا رکن چھوٹنے پر دم دینا پڑے گا یہ سب ٹھیک طریقے سے معلوم نہ ہونے کی وجہ سے مسائل پیدا ہوجاتے ہیں۔
اسی طرح قربانی سے متعلق بہت سارے مسائل ہوتے ہیں جو لوگ پوچھنا چاہتے ہیں۔ جانوروں سے متعلق شریعت میں بڑی تفصیلات ہیں۔ نیز کب قربانی واجب ہوتی ہے اور کب سے کب تک قربانی کی جاسکتی ہے؟ اگر قربانی نہ کرسکے تو کیا حکم ہے وغیرہ وغیرہ۔ چنانچہ جو خوش نصیب حج پر جا رہے ہیں یا جن لوگوں کے اعزہ حج پر چلے گئے ہیں وہ انہیں ہیلپ لائن کے نمبرات بھیج دیں نیز قربانی سے متعلق مسائل کے حل کیلئے اکیڈمی کے ممبران سے فوری رابطہ کرلیا جائے تاکہ وقت پڑنے پر صحیح رہنمائی ہوسکے۔
اکیڈمی کے رکن اور ریاستی جمعیۃ علماء کے نائب صدر مولانا امین الحق عبداللہ قاسمی نے کہا کہ قربانی ایک عظیم عبادت اور سیدنا حضرت ابراہیم و اسماعیل علیہما السلام کی یادگار ہے۔ یہ قربانی ہمارے اندر اللہ اور رسول کی رضا کیلئے اپنی محبوب سے محبوب ترین چیز بھی قربان کردینے کا جذبہ بیدار کرتی ہے۔ قربانی کے ایام میں قربانی ہی سب سے بڑی عبادت ہے، کوئی عمل مثلا صدقہ خیرات وغیرہ قربانی کا بدل نہیں ہوسکتا۔ لہذا پورے ایمانی جذبہ کے ساتھ قربانی کے فلسفہ کو سامنے رکھتے ہوئے زیادہ سے زیادہ اور عمدہ سے عمدہ قربانی کا مزاج بنائیں۔ مولانا نے اپیل کی کہ قربانی کرتے ہوئے صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھیں۔ کھلی نالیوں میں خون بہانے سے گریز کریں۔ قربانی کی تصاویر سوشل میڈیا پہ شائع نہ کریں اور گوشت لے جاتے وقت کالی پالی تھین یا بند تھیلوں کا استعمال کریں۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ کانپور و اطراف میں اگر کہیں کوئی قربانی جیسی عظیم عبادت میں بلا وجہ رکاوٹ پیدا کرے تو دئیے گئیے نمبرات پہ فورا مطلع کریں۔
اس موقع پر میٹنگ میں علمی اکیڈمی کے صدر مفتی اقبال احمد قاسمی، نائب صدر مفتی عبدالرشید قاسمی، جنرل سکریٹری مولانا خلیل احمد مظاہری، مولانا امین الحق عبداللہ قاسمی اور مفتی اظہار مکرم قاسمی سمیت اکیڈمی کے دیگر ممبران موجود تھے۔
’الشریعہ ہیلپ لائن‘برائے حج وقربانی
مولانا مفتی اقبال احمد قاسمی
09450120937
مولانا خلیل احمد مظاہری
09889370978
مولانا مفتی عبد الرشید قاسمی
09984181490
مولانا امین الحق عبد اللہ قاسمی
09839848686
مولانا محمد انعام اللہ قاسمی
09935588996
مولانا محمد انیس خاں قاسمی
9936705786
مولانامفتی اسعد الدین قاسمی
8700016933
مولانا مفتی محمد عثمان قاسمی
8423779585
مولانامفتی عزیز الرحمن قاسمی
7860334030
مولانا مفتی اظہار مکرم قاسمی
9696314272
مولانا مفتی سعود مرشد بانکوی قاسمی
7844048601
 مولانا مفتی محمد واصف قاسمی
8859816832

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر