مظفرنگر پولس چیکنگ کے دوران اور مخبر کی اطلاع پر چرتھاول بس اسٹینڈ کے قریب سے بسوں اور ٹرینوں میں لوٹ اور رہزنی کی واردات انجام دینے والے گروہ کے 7ملزموں کو گرفتار کیا ہے
جنکے نام۔زاہد ولد صابر سکنہ ٹاؤن پکواڑا کیلاشا روڈ تھانہ پکواڑا ضلع مراد آباد، ۔ریاست ولد رفیق سکنہ اوپر، جمشید ولد محبوب علی ساکن جندر پور عرف علاؤ الدین پور پٹی ضلع بجنور، ۔آصف ولد الیاس ساکنہ گاؤں تیوڑا تھانہ ککرولی، مظفرنگر نگر، ذیشان ولد نسیم جمال پور ساکنہ۔ پٹھانی ضلع بجنور،۔حنیف ولد محمد نور ساکن جمرات بازار تھانہ پکواڑا ضلع مرادآباد، اور نواب جان ولد صدیق ساکن انگوروالی مسجد امام باڑہ، چبوترہ تھانہ پکواڑا ضلع مرادآباد کو گرفتار کیا گیا۔جنکے قبضے سے اسلحہ اور گاڑی انووا کار برآمد ہوئی ہے مظفرنگر پولیس میڈیا سیل کے مطابق گرفتار کئے گئے شاطر قسم کے مجرم ہیں جو گروہ بناتے ہیں اور بسوں اور ٹرینوں وغیرہ میں سفر کرنے والے معصوم لوگوں کو اپنا شکار بناتے ہیں اور ان کا قیمتی سامان، بیگ، زیور وغیرہ چوری کرتے ہیں۔ مغربی اترپردیش کے مرادآباد اور بجنور مظفرنگر سہارنپور میرٹھ وغیرہ اضلاع میں ملزمان نے وارداتیں انجام دی ہیں، جن کے بارے میں مزید معلومات حاصل کی جارہی ہے۔ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے انہیں جیل بھیج دیا گیا ہے۔
0 Comments