احمد آباد: گجرات کی سیاست میں بڑی تبدیلی دکھائی دے رہی ہے۔ کانگریس قائد احمد پٹیل مرحوم کے بیٹے فیصل پٹیل کا جھکاؤ بی جے پی کی طرف ہے جبکہ ان کی بہن ممتاز‘ کانگریس امیدوار کی حیثیت سے سیاست میں قدم رکھنے کی تیاری میں ہیں۔حال میں فیصل نے سوشل میڈیا پر ایک تصویر پوسٹ کی جس میں انہیں گجرات بی جے پی کے صدر سی آر پاٹل کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے۔ اس کے جواب میں ممتاز پٹیل نے سابق صدر کانگریس راہول گاندھی کے ساتھ لی گئی تصویر شیئر کی۔تصویروں کا یہ تبادلہ واضح کرتا ہے کہ دونوں کی سیاسی راہیں جدا ہیں۔ 1977 میں 26 سال کی عمر میں ان کے والد احمد پٹیل نے بھڑوچ سے الیکشن جیتا تھا۔ وہ سب سے کم عمر رکن پارلیمنٹ بنے تھے۔ ممتاز نے اگست 2022 میں اپنے سیاسی عزائم کا اشارہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ سیاست سے دلچسپی رکھتی ہیں اور 2024میں بھڑوچ سے الیکشن لڑنے کی خواہاں ہیں۔
0 Comments