نئی دہلی: لا کمیشن نے ایک بار پھر یکساں سول کوڈ پر مشاورت کا عمل شروع کر دیا ہے۔ اس کے لیے عوامی اور مذہبی تنظیموں سے رائے طلب کی گئی ہے۔ کمیشن نے بدھ (14 جون) کو ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ 22 ویں لاء کمیشن نے ایک بار پھر یکساں سول کوڈ کے بارے میں تسلیم شدہ مذہبی تنظیموں کے خیالات جاننے کا فیصلہ کیا
اے بی پی کی نیوز کے مطابق اس میں مزید کہا گیا ہے کہ جو لوگ دلچسپی رکھتے ہیں اور اپنی رائے دے سکتے ہیں۔ کمیشن نے رائے پیش کرنے کے لیے 30 دن کا وقت دیا ہے۔ کرناٹک ہائی کورٹ کے سابق چیف جسٹس رتوراج اوستھی کی سربراہی میں 22 ویں لاء کمیشن نے دلچسپی رکھنے والوں سے کہا ہے کہ وہ اپنی راۓ اور مشورے 30 دنوں کے اندر ویب سائٹ یا ای میل پر بھیج دیں۔
اس سے قبل 21ویں لاء کمیشن نے بھی اس موضوع کا مطالعہ کیا تھا۔ تب کمیشن نے اس پر مزید بحث کی ضرورت بتائی تھی۔ اس بات کو 3 سال سے زیادہ کا عرصہ گزر چکا ہے۔ اب یہ عمل نئے سرے سے شروع کیا جا رہا ہے۔
یکساں سول کوڈ کا مقصد حکومت کی منشا کے مطابق تمام شہریوں کے لیے بغیر کسی مذہب کے ذاتی معاملات جیسے شادی، طلاق، گود لینے، وراثت اور جانشینی کو کنٹرول کرنے والے قوانین کا ایک مشترکہ مجموعہ بنانا ہے۔ فی الحال، مختلف قوانین مختلف مذاہب کے پیروکاروں کے لیے ان پہلوؤں کو منظم کرتے ہیں۔
0 Comments