Latest News

مسلم لڑکی کی عاشق کے ہمراہ مندر میں شادی کی کوشش، عین وقت پر پہنچی پولیس نے لڑکی کو حراست میں لے لیا۔

نئی دہلی:  ایک مسلم‌لڑکی اپنے عاشق کے ساتھ مندر میں شادی کررہی تھی کہ شادی سے عین قبل پولیس کی ٹیم وہاں پہنچ گئی اور دلہن کو وہاں سے زبردستی لے گئی۔ یہ واقعہ ریاست کیرالا کا ہے۔
کوولم کی رہنے والی الفیہ اور کے ایس روڈ کوولم کے رہنے والے اکھیل ایک دوسرے کے سے پیار کرتے تھے اور شادی کے خواہشمند تھے۔ گزشتہ جمعہ کو الفیہ نے اکھیل کے ساتھ رہنے کا فیصلہ کیا اور کوولم پہنچ گئی۔ اس کے بعد الفیہ اور اکھیل کے اہل خانہ نے کوولم پولیس اسٹیشن کے ایس آئی اور ایک وارڈ ممبر کی ثالثی میں بات چیت کی گئی۔بالآخر الفیہ کو اس کی خواہش کے مطابق اکھیل کے ساتھ جانے کی اجازت مل گئی۔
انہوں نے کل شام پانچ بجے سری مدن تھمپورن مندر مالاویلا پناموت، کے ایس روڈ، کوولم میں شادی کرنے کا منصوبہ بنایا۔ تاہم شادی سے عین قبل ایک پولیس ٹیم مندر پہنچی اور زبردستی الفیہ کو لے گئی۔ ہونے والے دلہے کے رشتے داروں نے شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر