مظفر نگر: عز یز الرحمن خان۔
آزاد سماج پارٹی کے قومی صدر چندر شیکھر آزاد کے قاتلانہ حملے میں گولی لگنے سے زخمی ہونے کے بعد ان کی حالت جاننے کے لئے بیشتر رہنما ان کی عیادت کے لئے پہنچ رہے ہیں۔
مغربی یوپی کے معروف لیڈر وسابق ممبر آف پارلیمنٹ قادر رانا بھی ان کی حالت جاننے اور ان کی حمایت کے لیے سہارنپور کے چھٹمل پور پہنچے اور ان کی خیریت جاننے کے لیے چندر شیکھر آزاد سے ملاقات کی۔
ایس پی کے سینئر لیڈر اور سابق ایم پی قادر رانا نے اے ایس پی سپریمو چندر شیکھر آزاد سے ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات میں دلتوں، محروم اقلیتوں اور پسماندہ طبقات کے خلاف امتیازی سلوک اور مظالم کی پالیسی وہی ہے، جس کا نتیجہ چندرشیکھر آزاد پر حملہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ تینوں ایوانوں میں قانون ساز کونسل، قانون ساز اسمبلی اور لوک سبھا کی نمائندگی کر چکے ہیں، لیکن ایسی صورت حال کبھی نہیں دیکھی۔
سابق ایم پی قادر رانا نے بھیم آرمی کے سربراہ چندر شیکھر آزاد کو یقین دلایا کہ وہ حملے کے معاملے پر ان کے ہر فیصلے میں ان کے ساتھ ہیں۔
0 Comments