مظفر نگر: عزیز الرحمن خاں۔
منصورپور تھانہ علاقے کے ناولہ کٹ کے قریب ایک ڈمپر اور ٹریکٹر ٹرالی کے درمیان خوفناک تصادم میں ہری دوار سے کانوڑ لانے والے شیو بھکتوں کے لئے ڈی جے کا انتظام کرنے والے تین افراد کی المناک موت ہو گئی جبکہ متعدد افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو علاج کے لیے اسپتال لے جایا گیا ہے۔
موصولہ اطلاع کے مطابق منصور پور تھانہ علاقہ میں ناولہ کوٹھی کے قریب آج صبح ایک ڈمپر اور ٹریکٹر ٹرالی کے درمیان زبردست تصادم ہوا۔ بتایا جا رہا ہے کہ اس حادثے میں ہریدوار سے کنواڑ لینے جا رہے شیو بھکتوں کے لیے ڈی جے کا انتظام کرنے والے تین افراد کی المناک موت ہو گئی، جب کہ کئی لوگ زخمی ہو گئے ہیں پولس نے زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا ہے اور تینوں لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیجدیا ہے۔
0 Comments