بڈھانہ تحصیل کے شاہ پور بلاک میں واقع بھورا کلاں میں ہفتے میں دو بار بارش ہوئی جس سے گاؤں کی مرکزی سڑک جس پر اسٹیٹ بینک بھی واقع ہے، تقریباً 1000 میٹر کے فاصلے پر دو سے 3 فٹ پانی بھر گیا ہے۔ جس سے سڑک پر موجود مکانات کو بھی خطرہ لاحق ہے۔اور ابھی بارش بھی شروع نہیں ہوئی، یہ پانی کہیں کہیں گاؤں کو بہت زیادہ نقصان پہنچا سکتا ہے، اس طرح سڑک پر پانی بھر جانے کی وجہ سے لوگ گندے پانی میں چلنے پر مجبور ہیں جابجا پانی جمع ہو جاتا ہے، جس کی وجہ سے یہاں کے باشندوں کو بہت سے مسائل اور بیماریوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، کوئی بڑا حادثہ بھی ہوسکتا ہے اس سے ملیریا، فائلریاسس وغیرہ جیسی بیماریاں پھیلنے کا بڑا خطرہ ہوتا ہے۔ بھوراں کلاں کے باشندوں نے انتظامیہ مطالبہ کیا ہے کہ پانی نکاسی کا انتظام کیا جائے، نالہ بنوایا جائے، وگرنہ برسات کے پیش نظر گاؤں کے لئے بڑی مصیبت کا سبب بن سکتا ہے۔
0 Comments