مظفرنگر کے قصبہ چرتھاول علاقہ کے سرکردہ صحافی امجد علی کے سانحہِ ارتحال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے صحافیوں اور پولس اہلکاروں نے تھانے کے احاطے میں دو منٹ کی خاموشی اختیار کرتے ہوئے خراجِ عقیدت پیش کی اور ان کی روح کی سکون کے لیے خدا سے دعا کی۔اس موقع پر اسٹیشن انچارج آئی پی ایس ابھیجیت کمار، انسپکٹر چندرسن سنگھ، صحافی شکتی دیو تیاگی، مستقیم راعین، طاہر تیاگی، جےویر سینی، راجیش شرما، جاوید عالم، سید محمد سلمان، سنجیو کمار، کپل رانا، گورو چوٹالہ، معین تیاگی، عالم تیاگی، شہزاد تیاگی وغیرہ موجود رہے۔
0 Comments