انقرہ: استنبول کی تاریخی مسجد آیا صوفیا میں روسی سیاح نے اسلام قبول کرلیا۔ ترک میڈیا کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر مسجد آیا صوفیا میں روسی سیاح کے کلمہ شہادت پڑھ کر دائرہ اسلام میں داخل ہونے کی ویڈیو شیئر کی گئی ہے۔
ویڈیو میں سیروسیاحت کی غرض سے آئے روسی سیاح کو کلمہ پڑھ کر اللہ کی وحدانیت اور نبی پاک ﷺ کے آخری رسول ہونے پر ایمان لاتے دیکھا جاسکتا ہے۔
ویڈیو کے کیپشن کے ذریعے بتایا گیا ہے کہ دائرہ اسلام میں داخل ہونے والے روسی سیاح کا اسلامی نام احمد دنیز رکھا گیا ہے۔
احمد دنیز سیرو سیاحت کی غرض سے آیا صوفیا آئے تھے لیکن مسجد میں امام صحیح بخاری کا درس دے رہے تھے، روسی سیاح نے درس سننے کے بعد نے امام کے پیچھے کلمہ پڑھتے ہوئے اسلام قبول کرلیا۔
0 Comments