Latest News

مولانا محمد طاہر حسین گیاوی کے رحلت پر مدرسہ انوار القرآن پچپیڑہ میں تعزیتی نشست کا انعقاد۔

 مظفرنگر: عزیز الرحمن خاں۔
مدرسہ اسلامیہ عربیہ انوار القرآن موضع پچپیڑہ میرٹھ میں ایک تعزیتی نشست کا انعقاد عمل میں آیا جس میں مولانا سید محمد طاہر حسین گیاوی کے لئے قرآن خوانی اور ایصالِ ثواب کا اہتمام کیا گیا اس موقع پر مفتی محمد زبیر قاسمی نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ اس دسر فانی میں جتنے لوگ آئے ہیں سب کو ایک نہ ایک دن یہ جانا ہے اور سب کو موت کا ذائقہ چکھنا ہے لیکن اس دنیا میں کچھ ممتاز و نمایاں شخصیتیں ایسی ہوتی ہیں جن کے چلے جانے سے ان کی کمی کا احساس ہوتا ہے اور اس خلاء کا پر بھی ہونا مشکل نظر آتا ہےانہیں میں سے ایک عظیم شخصیت مناظر اسلام ترجمان اہلسنت والجماعت و فخر دیوبند مولانا محمد طاہر حسین گیاوی کی تھی
 مولانا موصوف بچپن ہی سے قوت حافظہ کے حامل تھے اور زمانہ طالب علمی ہی سے آپ کو مناظرے کا شوق تھا جس میں آپ بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے رہے جس پر اللہ نے آپ کو وہ پذیرائی بخشی صرف ملک ہندوستان ہی میں نہیں بلکہ بیرون ممالک میں بھی حق و باطل کا فریضہ انجام دیتے رہے جس کا اندازہ گفتگو قابل ستائش تھا بے شمار حدیثیں مع سند یاد تھیں اھل سنت والجماعت کے مسلک کو دلائل سے ثابت کرنا آپ کا وصف خاص تھا مولانا جہاں بہت سی خوبیوں کے مالک تھے وہیں پر آپ کئی کتابوں کے مصنف بھی ہیں جو کہ آپ کے لئے تا قیامت صدقہء جاریہ ہیں اللہ رب العزت مولانا کو غریق رحمت فرمائے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر