Latest News

دارالعلوم حسینیہ تاولی میں منعقدہ میٹنگ میں مولانا شوکت علی قاسمی نے یکساں سول کوڈ کے نقصات سے آگاہ کیا۔

مظفرنگر: عزیز الرحمن خاں۔
تاولی کے دار العلوم حسینیہ وقف میں ایک بہت اہم میٹنگ یونیفارم سول کوڈ کے مخالفت میں منعقد ہوئی جس کی سرپرستی مدرسہ ھذا کے بانی و مہتمم مولانا شوکت علی القاسمی کبیرپوری نے کی صدارت مولانا عبدالقیوم القاسمی پوربالیانی نے کی اغاز مولانا موصوف کی تلاوت سے ہوا جبکہ نعت نبی کا نذرانہ حافظ محمد معراج نے پیش کیا اس موقع پر یونیفارم سول کوڈ کے تعلق سے مولانا عبدالقیوم نے کہا کی ہمارا ملک ہندوستان آئین اور قانون سے چلے گا جو قانون ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر نے لکھا ہے ہم بھی اس پر عمل کرتے ہے اس میں رد و بدل کرنے کی کسی کو اجازت نہیں ہے انہوں نے تمام مسلمانوں کو سوشل میڈیا کے ذریعے اپنا یونیفارم سول کوڈ کی مخالفت میں احتجاج درج کرانے کی اپیل کی مولانا شوکت علی قاسمی کبیرپوری نے کہا یہ ملک جتنا دوسرے دھرم کے لوگوں کا ہے اتنا ہی مسلمانوں کا ہے مسلمان شریعت میں مداخلت ہرگز برداشت نہیں کر سکتا اس لیے ہمیں اپنی شریعت پر چلنے اور قانون کو فالو کرنے دیجئے اس لیے ہم یونیفارم سول کوڈ کی پرزور لفظوں میں مذمت کرتے ہیں ہم شریعت پر چلنے والے اور قانون کو ماننے والے ہیں مدرسہ محمودیہ سانجھک کے ناظم تعلیمات مولانا عبداللہ نے تمام ساتھیوں سے کہا کی ہمیں چاہیئے کہ یونیفارم سول کوڈ کے نقصانات کو بتسئے جائیں دیگر شرکس نے بھی یونیفارم سول کوڈ کے تعلق سے اپنی رائے ظاہر کی میٹنگ کا اختتام مولانا شوکت علی قاسمی کبیرپوری کی دعا پر ہوا میٹنگ میں شرکت کرنے والے مولانا اللہ مہر مہتمم مدرسہ اشاعت الاسلام کھتولہ مولانا عبداللہ ناظم تعلیمات مدرسہ دارالعلوم محمودیہ سانجھک قاری محمد عباس مدرسہ دارالعلوم محمدیہ سانجھک قاری محمد معصوم امام و خطیب بڑی مسجد بروالہ حافظ محمد معراج امام و خطیب اندر والی مسجد بروالہ قاری محمد سلیم مہتمم مدرسہ شمس العلوم قصبہ شاہ پور قاری شہاب الدین مدرس شعبۂ قرأت دارالعلوم حسینیہ وقف تاؤلی وغیرہ موجود رہے۔۔۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر