Latest News

مرکزی وزیر مملکت سنجیو بالیان کا وزیر اعلیٰ سے ملاقات کرکے مظفرنگر سیلاب متاثرین کی مدد کا مطالبہ۔

مظفر نگر: عزیز الرحمن خاں۔
مظفر نگر ایم پی اور مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر سنجیو بالیان نے آج وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ سے ملاقات کی اور کسانوں کی فصلوں اور سیلاب کی وجہ سے جو مکانات کو نقصان پہنچا ہے اس کے لیے جلد از جلد معاوضہ دینے کا مطالبہ کیا۔
اس سال ضلع مظفر نگر کے سیکڑوں گاؤں سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں۔ حال ہی میں مظفر نگر کے ایم پی اور مرکزی وزیر مملکت سنجیو بالیان نے فصلوں اور مکانات کو پہنچنے والے نقصانات کا جائزہ لینے کے لیے سیلاب سے متاثرہ کئی گاؤں کا دورہ کیا تھا۔
مرکزی وزیر سنجیو بالیان نے آج اس سلسلے میں لکھنؤ میں وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ سے ملاقات کی۔ اس دوران سنجیو بالیان نے کہا کہ مغربی یوپی کے مظفر نگر ضلع میں دریائے ہندن، کالی ندی، سونالی اور گنگا ندی میں سیلاب کی وجہ سے شہر اور دیہی علاقوں کی کافی آبادی متاثر ہوئی ہے۔ سیلاب کی وجہ سے کئی ہزار ایکڑ زرعی اراضی کی فصل تباہ ہو گئی ہے جس کے لیے فوری سروے کر کے کسانوں کو مالی امداد فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔
 سنجیو بالیان نے کہا کہ مظفر نگر شہر کے کچھ علاقوں اور دیہی علاقوں میں مکانات کو بھی سیلاب کی وجہ سے نقصان پہنچا ہے۔ سیلاب کی وجہ سے کئی مقامات پر مکانات بھی گر گئے ہیں، جس کے لیے لوگوں کو مکانات، گھریلو سامان وغیرہ سورتعمیر کے لیے بھی معاوضے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع میں سیلاب کی وجہ سے سڑکیں بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو چکی ہیں اس لیے محکمہ تعمیرات عامہ اور سڑکوں کی تعمیر نو سے متعلقہ دیگر محکموں کو سڑکوں کی بحالی کا کام فوری طور پر شروع کرنے کی ضرورت ہے۔
مرکزی وزیر نے وزیر اعلیٰ سے مطالبہ کیا ہے کہ کسانوں کو ان کی فصلوں کو پہنچنے والے نقصان کا فوری سروے کر کے معاوضہ فراہم کیا جائے اور سیلاب سے تباہ شدہ مکانات کی تعمیر نو کے لیے مالی امداد بھی فراہم کی جائے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر