Latest News

کرائم برانچ نے کیا چندر شیکھر پر حملہ کا سین کریٹ، تحقیقات دوران جس طرح حملہ ہوا اسی طرح سے کی گئی ویڈیو گرافی۔

دیوبند: سمیر چودھری۔
آزاد سماج پارٹی کے قومی صدر اور بھیم آرمی کے چیف چندرشیکھر آزاد پر گزشتہ دنوں دیوبند میں ہوئے جان لیوا حملہ کے 20روز بعد غازی آباد کی فورنسک سائنس لیب ٹیم نے اسٹیٹ ہائی وے پر حملہ کا سین کریٹ کر واقعہ کی جانچ کی ۔ جانچ میں اہم بات یہ تھی کہ سین کریٹ کرتے ہوئے چندرشیکھر آزاد کی ہی کار کا استعمال کیا گیا ، جب کہ ملزمان کی کار اور ہتھیار دوسرے دیئے گئے تھے۔ منگل کی دوپہر اسٹیٹ ہائی وے کے دیوبند سہارنپور روڈ پر واقع پلر نمبر 11-12کے درمیان غازی آباد سے پہنچی ایف ایلس ایل کی ٹیم نے گزشتہ 28جون کوہوئے آزاد سماج پارٹی کے رہنما چندر شیکھر آزاد پر ہوئے جان لیوا حملہ کا سین کریٹ کیا گیا، 
سین کریٹ کرتے ہوئے چندرشیکھر آزاد کی وہی کار استعمال کی گئی جس میں وہ واردات کے روز موجود تھے اور ملزمان کے حملہ میں زخمی ہوگئے تھے، حالانکہ جس کار میں آکر ملزمان نے حملہ کیا تھا ، سین کریٹ کرتے ہوئے دوسری کار نے نقلی بدمعاش بٹھاکر نقلی ہتھیاروں کے ساتھ موقعہ واردات پر سین کریٹ کیا گیا۔ اس دوران دیوبند پولیس حفاظت کے پیش نظر موقع پر موجود تھی ، جب کہ سین کریٹ کرتے ہوئے کسی کو بھی سڑک پر آنے کی اجازت نہیں دی گئی ، اتنا ہی نہیں سین کریٹ کرنے کے بعد ٹیم نے میڈیا اہل کاروں سے بغیر بات کئے ہی گاڑی میں بیٹھ کر روانہ ہوگئے۔ 
اس دوران موقع پر موجود سی او رام کرن سنگھ اور تھانہ انچارج ایچ این سنگھ بھی حفاظت کے پیش نظر موجود رہے۔ ٹیم کے واپس جانے کے بعد سی او رام کرن سنگھ نے صرف اتنا ہی بتایا کہ غازی آباد سے ایف ایس ایل ٹیم نے واردات کی سائنسی طو رپر جانچ کی ہے

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر