کراچی: عالم اسلام کے ممتاز عالم دین اور پاکستان وفاق المدارس کے صدر مولانا مفتی محمد تقی عثمانی نے قرآن کریم کی بے حرمتی پرسویڈن کی مصنوعات کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔
مفتی تقی عثمانی نے عالم اسلام کے تمام ممالک سے سویڈن سے اپنے سفیر واپس بلانے اور سفارتی تعلقات ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلمان حکمران عالمی سطح پر ایسی گستاخانہ حرکتوں کے خلاف قانون منظور کروائیں ۔
اُدھر پاکستان کے دیگر علماء مولانا انوار الحق، مولانا عبیداللہ خالد، مولانا سید سلیمان بنوری، مولانا سعید یوسف، مولانا حنیف جالندھری نے بھی سویڈن میں سرکاری سرپرستی میں قرآن کریم کی بے حرمتی پر شدید غم و غصہ کا اظہارکیا ہے۔
0 Comments