Latest News

سخت ترین سیکورٹی کے درمیان گیان واپی مسجد میں سائنٹفک سروے شروع،انجمن انتظامیہ مسجد کمیٹی نے کیا سروے کا بائیکاٹ۔

لکھنو:  آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا (اے ایس آئی) کی ایک ٹیم نے پیر کی صبح اتر پردیش کے وارانسی میں گیان واپی مسجد کمپلیکس کا سائنٹفک سروے شروع کیا۔ اتوار کو اے ایس آئی کی ٹیم تمام ضروری سامان کے ساتھ وارانسی پہنچ گئی۔

 خبر رساں ایجنسی اے این آئی کے ذریعہ شیئر کردہ ایک ویڈیو میں، یوپی پولیس کی ایک ٹیم کو گیانواپی مسجد کمپلیکس میں داخل ہوتے دیکھا جا سکتا ہے جب اے ایس آئی کا سروے شروع ہوا۔ تقریباً 40 ارکان ہیں، جن میں اے ایس آئی اہلکار، چار ہندو خواتین مدعی اور ان کے وکیل، اور گیانواپی مسجد کی انتظامی کمیٹی کے لیے کونسل ہیں۔

 انجمن انتظامیہ مسجد کمیٹی سروے میں حصہ نہیں لے رہی ہے۔ کمیٹی کے جوائنٹ سیکرٹری ایس ایم یاسین نے کہا کہ ہم نے اے ایس آئی سروے کا بائیکاٹ کیا ہے۔ اے ایس آئی کے سروے کے دوران نہ تو ہم اور نہ ہی ہمارے وکیل  گیانواپی مسجد میں موجود ہیں۔ ہم اس میں حصہ نہیں لے رہے ہیں۔”
وارانسی کی عدالت نے ہندو فریق کی طرف سے دائر درخواست پر اپنا حکم سنایا جس میں اے ایس آئی کے ذریعہ پورے گیان واپی مسجد کے احاطے کا "سائنٹفک سروے” کرنے کی ہدایت مانگی گئی تھی۔
گیانواپی کیمپس کے اندر کسی کو بھی موبائل اسمارٹ واچ یا کوئی الیکٹرانک ڈیوائس لے جانے کی اجازت نہیں ہے۔ اے ایس آئی کی تقریباً نصف درجن لوگوں کی ٹیم جب اپنے جدید آلات کے ساتھ تفتیش کے لیے پہنچی تو گیانواپی کیمپس کے ارد گرد پولس سیکورٹی سخت کر دی گئی۔ اس موقع پر کمشنر کوشل راج شرما اور پولس کمشنر متھا اشوک جین بھی موجود تھے۔

سروے کی کارروائی کی ویڈیو گرافی اور فوٹو گرافی بھی کی جائے گی۔ وارانسی کے کمشنر کوشل راج شرما نے کہا کہ ضلع عدالت کے فیصلے کے بعد اے ایس آئی نے دو دن تک سروے کی تیاری کی اور اب وہ تیاری کے ساتھ یہاں آئے ہیں۔

سمیر چودھری۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر