Latest News

بھیم آرمی کارکنان سائیکلوں پر دہلی روانہ، بھیم آرمی چیف چندر شیکھر آزاد پر ہوئے حملے کے خلاف ۲۱ جولائی کو جنتر منتر پر ہوگا احتجاج۔

دیوبند: سمیر چودھری۔
آزاد سماج پارٹی کے قومی صدر اور بھیم آرمی چیف چندر شیکھر آزاد پر حملے کے خلاف 21 جولائی کو دہلی کے جنتر منتر پر دونوں تنظیموں کے بینر تلے احتجاج کیا جائے گا۔ پروگرام کی کامیابی اور اس میں شرکت کے لیے کارکنوں نے بدھ کو سائیکل یاترا کا آغاز کیا اور پروگرام میں کثیر تعداد میں شرکت کی اپیل کی گئی۔بھیم آرمی اور آزاد سماجی پارٹی کے کارکنوں نے ریاستی شاہراہ پر سائیکل یاترا شروع کرتے ہوئے نعرے لگائے۔ دہلی روانہ ہونے سے پہلے دیوبند اسمبلی حلقہ صدر روی کانت گوتم نے کہا کہ 28 جون کو تنظیم کے سربراہ پر قاتلانہ حملے کے خلاف 21 جولائی کو دہلی میں احتجاج کیا جائے گا۔ اس کی کامیابی کے لیے سائیکل یاترا شروع کر دی گئی ۔ بھیم آرمی اور آزاد سماج پارٹی کے کارکن سائیکل یاترا کے ذریعے دہلی کے جنتر منتر پہنچیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ دہلی میں ہونے والی تحریک میں حملے کی سخت مخالفت کی جائے گی اور بھیم آرمی چیف چندر شیکھر آزاد کو زیڈ پلس سیکورٹی فراہم کرنے اور معاملے کی سی بی آئی انکوائری کرانے کا مطالبہ کیا جائے گا۔ اس پروگرام میں بھیم آرمی اورآزاد سماجی پارٹی کے کارکنان کی بڑی تعداد موجورہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر