Latest News

یکساں سول کوڈ کی مخالفت کرنے کے لئے ال انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے وفد کی تلنگانہ کے وزیر اعلی سے ملاقات۔

حیدرآباد:  آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے صدر مولانا خالد سیف اللہ رحمانی اور آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے قومی صدر و رکن پارلیمنٹ حیدرآباد بیرسٹر اسد الدین اویسی کی قیادت میں آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے ذمہ داروں کے ایک وفد نے آج تلنگانہ کے وزیراعلی چندرشیکھرراو سے حیدراباد میں واقع ان کے دفتر پر ملاقات کی اور یکساں سول کوڈ کی مخالفت کرنے کی درخواست کی۔ اس موقع پر بورڈ کے عہدیداروں نے چیف منسٹر کو یکساں سول کوڈ کے مضر اثرات سے واقف کروایا۔
وزیرِ اعلیٰ سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے صدر مجلس بیرسٹر اسد الدین اویسی نے کہا کہ ہم نے تلنگانہ کے چیف منسٹر کے سی آر سے ملاقات کی اور ان کے ساتھ بی جے پی حکومت کے ذریعہ تجویز کردہ یو سی سی پر تبادلہ خیال کیا۔ ہم نے چیف منسٹر کو آگاہ کیا کہ یہ صرف مسلمانوں کا مسئلہ نہیں ہے بلکہ عیسائیوں کا بھی مسئلہ ہے، اس سے ملک کی خوبصورتی اور ثقافت تباہ ہو جائے گی۔ اگر یو سی سی متعارف کرایا جائے گا تو قوم کی تکثیریت ختم ہو جائے گی جو اچھی بات نہیں۔ پی ایم مودی، بی جے پی اور آر ایس ایس کو تکثیریت پسند نہیں ہے جو ہمارے ملک کا حسن ہے۔
چیف منسٹر کے سی آر نے ہمیں یقین دلایا ہے کہ وہ یو سی سی کی مخالفت کریں گے۔ بیرسٹر اویسی نے کہا کہ ایم جگن موہن ریڈی سے بھی اس کی مخالفت کرنے کی اپیل کریں گے۔ چیف منسٹر کے سی آر کے ساتھ کئی دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
 اس سے قبل وزیراعلی کے سی راؤ اور نائب وزیر اعلی نے آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے قومی صدر مولانا خالد سیف اللہ رحمانی کو روایتی انداز میں گلدستے پیش کر کے استقبال کیا اور انہیں خصوصی اعزاز دیا۔ وفد نے مسلم پرسنل لاء بورڈ اہم ذمہ داران شامل تھے۔

سمیر چودھری۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر