Latest News

اردن کے ممتازعالم الشیخ ہانی یوسف ابو منصور کا نمازعشاء کی امامت کے دوران انتقال۔

نئی دہلی: اردن کے ممتاز عالم دین اور مسجد بنی ہاشم کے امام الشیخ ہانی یوسف ابو منصور المعروف ابو عبدالرحمان کا عشاء کی نماز کی امامت کے دوران انتقال ہوگیا۔ مسجد بنی ہاشم اردن کے دارالحکومت عمان کے علاقے سحاب میں واقع ہے ۔
العربیہ اردو ڈاٹ کام کی ایک رپورٹ مطابق الشیخ ہانی یوسف ابو منصور کا انتقال اس وقت ہوا جب وہ جمعرات کے روز عشاء کی نماز کی امامت کرا رہے تھے۔ ان کے انتقال کی خبر علاقہ میں پھیلتے ہی شہریوں کی بڑی تعداد سحاب میں واقع مرحوم کے گھر پر تعزیت کے لئے بھی پہنچ رہی ہے۔
علاوہ ازیں الشیخ ہانی یوسف ابو منصور کی وفات پر سوشل میڈیا پر افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے۔  ان کے جاننے والے شہریوں نے فیس بک اور دوسرے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر