مظفرنگر: عزیز الرحمن خاں۔
ہلدوانی میں ایک لڑکی دوسرا بوائے فرینڈ ملنے پر پہلے کو کو برا سانپ کے حوالے کر دیا جس نے اسے ڈنک مار کر زندگی کا خاتمہ کر دیا۔ نوجوان ہوٹل بزنس مین انکیت چوہان قتل کیس کا انکشاف کرتے ہوئے پولیس نے کوبرا سانپ کو گرل فرینڈ کے گھر لانے والے سپیرے کر لیا ہے جب کہ گرل فرینڈ سمیت چار دیگر ملزمان تاحال مفرور ہیں۔
ہلدوانی کے 30 سالہ ہوٹل بزنس مین انکیت چوہان کی لاش 15 جولائی کو بریلی روڈ پر تین پانی ریلوے پھاٹک کے قریب کھڑی کار میں ملی تھی۔ ابتدائی تفتیش کے دوران پولیس نے انکت کی موت اے سی گیس کی وجہ سے ہونے کا شبہ ظاہر کیا تھا۔ ایس ایس پی پنکج بھٹ نے بتایا کہ جب ہوٹل بزنس مین انکت کی گرل فرینڈ ماہی عرف ڈولی ساکنہ شانتی وہار کالونی، گورا پاداو، ہلدوانی کی سرگرمیوں کی تحقیقات میں مصروف پولیس نے تفتیش کی تو پولیس کا شک اس وقت گہرا ہو گیا جب وہ مفرور پائی گئی۔ جب پولیس نے ماہی کی کال ڈیٹیلس کو بار بار چیک کیا تو یہ بات سامنے آئی کہ اس نے بریلی کے بھوجی پورہ کے ایک سانپ کے ماہر رمیش ناتھ کو فون کیا تھا۔ پولیس نے رمیش ناتھ کو حراست میں لیتے ہوئے سختی سے پوچھ گچھ کی تو ساری سازش بے نقاب ہوگئی۔
0 Comments