مظفرنگر میں گزشتہ دیر شام اسوقت افرا تفری کا ماحول ہوگیا جب محرم کا جلوس شیو چوک پر پہنچا تو بھاری پولس فورس کی موجودگی میں وہاں پہلے سے موجود ہندو شدت پسندوں نے یا مولی علی کے نعروں کے جواب میں گھنٹہ بجاکر جے شری رام کے نعرے لگاتے شروع کر دیئے جس سے سوگواران حسین ششدر رہ گئے اور ماحول کشیدہ ہو گیا اور سوگواران نے بھی شدت کے ساتھ یا مولی علی اور نعرہ تکبیر کے نعرے بلند کرتے ہوئے ماتم کیا
انجمن دعائے زہرا کے زیر اہتمام موتی محل مجلسِ کے بعد ذو الجناح علم برآمد ہوا۔
واضح ہوکہ شیو چوک سے جلوس نکلنا کوئی نئی بات نہیں ہمیشہ سے شیو چوک سے پر امن طور پر جلوس نکلتا ایاہے اور کبھی کسی نے اسکی مخالفت نہیں کی ہے اس مرتبہ کچھ ہندو شدت پسند تنظیم کے لوگوں نے شیو چوک سے جلوس نہ نکالنے دینے کا انتظامیہ سے مطالبہ کیاتھا چونکہ جلوس روایتی طور پر ہی نکالا جارہا تھا اسلئے انتظامیہ نے اس پر کوئی پابندی عائد نہیں کی جس سے بوکھلائے ہندو شدت پسند عناصر نے شیو چوک پر جلوس پہنچتے ہی گھنٹہ بجانا اور جے شری رام کے نعرے لگانے شروع کردئیے جس سے یکایک ماحول کشیدہ ہو گیا اور موقع پر بھاری تعداد میں موجود پولس کے بھی ہاتھ پاوں پھول گئے تاہم سوگواران کے صبر و تحمل اور پولس کے حرکت میں آ نے اور برکیٹنگ کی وجہ سے ٹکراؤ سے بچا جاسکا اور قریب 20 منٹ جاری رہی ہائی وولٹیج ہنگامہ آرائی پر امن طور پر قابو پایا جا سکا اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ جب انتظامیہ کو پہلے سے ہی معلوم تھا کہ کچھ شدت پسند عناصر جلوس کے خلاف ہیں تو پھر شیو چوک پر موجود پولس افسران و بھاری تعداد میں موجود پولس فورس کے ہوتے ہوئے پرامن جلوس میں بد امنی پھیلا نے کے لئے شدت پسند شیو چوک کیسے پہنچے حالانکہ اے ایس پی ایوش وکرم سنگھ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بد امنی پھیلا نے والوں کی نشاندہی کرکے کاروائی کی بات کہی ہے جلوس گڑھی گوروان حوض والی مسجد موتی محل صرافہ بازار کھالا پار بھگت سنگھ روڈ اور شیو چوک ہوتے ہوئے دیررات موتی محل پہنچا
اس سلسلے میں آج مسلمانوں کے ایک وفد نے مفتی ذوالفقار علی کی قیادت میں ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سے ملاقات کی اور پر امن جلوس میں بد امنی پھیلا نے کی ناپاک کوشش کرنے وال شر پسند عناصر کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا۔ مفتی ذو الفقار نے بتا یا کہ ڈی ایم نے شر پسند وں کے خلاف کاروائی کی یقین دہانی کرائی ہے۔ وفد میں ضیغم میاں ایڈوکیٹ، وصی حیدر، لاریب حیدر زیدی، سید حسن نواز شریک رہے۔
0 Comments