لکھنٶ: آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے ایک وفد نے سماج وادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو سابق وزیر اعلیٰ اترپردیش سے ملاقات کرکے یونی فارم سول کوڈ کے خلاف ایک میمورنڈم دیا۔
اس میمورنڈم میں سماج وادی پارٹی سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ یونی فارم سول کوڈ کے نفاذ کے مخالفت کرے۔
اکھلیش یادو نے کہا کہ ملک میں یونی فارم سول کوڈ کی ضرورت نہیں ہے۔ انہوں نے وفد کو یقین دہانی کراٸی کہ ان کی پارٹی سول کوڈ کی مخالفت کرے گی۔
اس وفد میں مولانا خالد رشید فرنگی محلی ، مولانا عتیق احمد بستوی ، پروفیسر محمد سلیمان ، مولانا نعیم الرحمٰن صدیقی ، شیخ سعود رٸیس ایڈوکیٹ ، آمنہ رضوان اور مولانا نجیب الحسن صدیقی شامل تھے۔
سمیر چودھری۔
0 Comments