گوالیر: مدھیہ پردیش میں سدھی کے پیشاب کے واقعے کے بعد اب گوالیار سے ایک ویڈیو سامنے آیا ہے۔ وائرل ویڈیو میں غنڈوں کا ایک گروپ چلتی کار میں ایک مسلم نوجوان کو بے دردی سے پیٹ رہا ہے۔ اس کے چہرے پر چپل برسائی جا رہی ہے۔ اس کو تلوے چاٹنے پر مجبور کیا گیا ویڈیو وائرل ہوتے ہی پولیس حرکت میں آگئی۔ پولیس نے ایف آئی آر درج کر لی ہے۔ دو ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ جبکہ مرکزی ملزم سمیت دیگر ملزمان کی تلاش جاری ہے
میڈیا رپورٹ کے مطابق، ملزم اور شکایت کنندہ گوالیار ضلع کے ڈبرا ڈیولپمنٹ بلاک کے رہنے والے ہیں۔ شکایت ہے کہ متاثرہ کی ملزم گولو گرجر کے بھائی سے پرانی دشمنی ہے۔ دونوں کے درمیان جھگڑے ہوئے ہیں۔
بتایا جا رہا ہے کہ گولو گرجر نے اپنے بھائی کے ساتھ چھیڑ چھاڑ اور جھگڑے کو لے کر جمعہ کو متاثرہ کو دوسرے نام سے بلایا۔ گولو کو دیکھ کر جو گاڑی لے کر پہنچا تھا، متاثرہ نے موقع سے جانے کی کوشش کی۔
گولو اور گاڑی میں موجود اس کے تین ساتھیوں نے متاثرہ کو جانے نہیں دیا۔ اسے زبردستی کار میں بٹھا کر گوالیار-ڈبرا ہائی وے پر لے جایا گیا۔ چلتی گاڑی میں گولو نے متاثرہ کو زبردست مارا پیٹا۔ گولو کے ساتھی بھی ہاتھ آزماتے رہے-ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔روزنامہ خبریں اس کی تصدیق نہیں کرتا
متاثرہ لاتوں اور گھونسوں کے ساتھ ساتھ اس کے بالوں کو پکڑ کر کھینچا گیا۔ ۔ متاثرہ شخص منتیں کرتا رہا۔ ملزمان نے ایک نہ سنی۔ مقتول کو چپلوں سے مارا گیا۔ اس کے چہرے پر چپل مسلسل برس رہی تھی۔
گولو گرجر اس کوپاؤں چاٹنے پر مجبور کرتا رہا۔ وائرل ویڈیو میں وہ سر کے بال پکڑ کر تلوے تک لے جاتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ پولیس نے نوجوان کی شکایت پر مقدمہ درج کرلیا ایس پی گوالیار نے واقعہ اور ویڈیو وائرل ہونے کی تصدیق کی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مقدمہ درج کرنے کے بعد پولیس ٹیمیں ملزمان کی تلاش میں چھاپے مار رہی ہیں۔ جلد ہی ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا۔
0 Comments