مظفر نگر: عزیز الرحمن خاں۔
مظفرنگر ممبر آف پارلیمنٹ اور وزیر مملکت سنجیو بالیان نے یکساں سول کوڈ کے فروغ کے پرچار کے لئے ہریدوار سے کاونڑاٹھائی اور اپنے قافلے کے ساتھ رواں دواں جگہ جگہ میٹنگیں کرتے ہوئے آج یوپی کی سرحد پور قاضی پہنچے، جہاں پور قاضی میونسپل بورڈ چئیر مین ظہیر فاروقی اور سابق ایم ایل اے پرمود اٹوال نے انکا سرخ قالین پر پھول نچھاور کر کے گلِ پوشی سے استقبال کیا۔
اس دوران وزیر مملکت سولی والا باغ میں رکے اور چیئرمین ظہیر فاروقی کے انتظامات کی تعریف کی، جیسے ہی وہ یوپی سرحد میں داخل ہوئے پورقاضی نگر پنچایت کے ذریعہ وزیر کے استقبال کے لیے ریڈ کارپٹ بچھایا، وزیر سنجیو بالیان نے بھی سولی والا باغ میں قیام کیا اور چیرمین ظہیر فاروقی کی طرف سے کیے گئے انتظامات کی تعریف کی۔ بعد ازاں وہ مظفرنگر کے لئے روانہ ہو گئے۔
0 Comments