Latest News

ڈاکٹر نور امروہوی (امریکہ) کے اعزاز میں انجمن ترقی اردو اتر پردیش کی جانب سے استقالیہ تقریب کا انعقاد۔

امروہہ: سالار غازی۔
امریکی شہر ڈیلاس میں رہکر اردو ادب کی آبیاری کرنے والے معروف شاعر مصنف ڈاکٹر نور امروہوی اپنے آبائی وطن امروہہ کے دورہ پر ہیں، جہاں گزشتہ شب فروغ اردو کے لئے سرگرم رہنے والی عالمی سطحی تنظیم انجمن ترقی اردو اتر پردیش کی شاخ امروہہ کے زیر اہتمام ڈاکٹر نور امروہوی کے اعزاز میں ایک استقبالیہ تقریب کا انعقاد زیر سرپرستی نائب صدر انجمن ترقی اردو اتر پردیش ڈاکٹر سراج الدین ہاشمی ایڈوکیٹ کے ہوا۔
اس دوران مغربی صحراؤں میں اردو ادب کی خدمات انجام دینے والے ڈاکٹر نور امروہوی کا استقبال کیا گیا۔ معروف نوجوان شاعر سید شیبان قادری نے تقریب کی نظامت کے فرائض انجام دیتے ہویے ڈاکٹر نور امروہوی کا تعارف پیش۔ نائب صدر انجمن ترقی اردو اتر پردیش ڈاکٹر سراج الدین ہاشمی ایڈوکیٹ نے استقبال کرتے ہویے بتایا کہ سرزمین امروہہ سے چلکر مغربی تھذیب کے درمیان اردو ادب کا پرچم بلند رکھنے والے نور امروہوی کی بے لوث ادبی خدمات کسی تعارف کی محتاج نہیں ہیں، بولے اور امروہوی نے امریکا میں ادب کو گلشن النور انٹرنیشنل کے نام سے سجا رکھا ہے اسنے وہاں وردی ادب کی فضاء کو ہموار کرنے میں بڑا اہم کام انجام دیا ہے بولے النور انٹر نیشنل امریکا کے مختلف شہروں میں اکثر ہند و پاک اور عالمی مشاعرے منعقد کرتا ہے ڈاکٹر ہاشمی نے کہا کہ النور انٹرنیشنل کے ذریعے منعقد ہونے والی ان محافل کا فائدہ یہ بھی ہے کہ مغربی ماحول میں رہ رہے ہندوستانی و دیگر ممالک کے لوگوں اور نئی نسلوں کو اردو ادب سے ہمکنار ہونے کا موقع فراہم ہوتا ہے۔ ڈاکٹر ہاشمی نے مزید کہا کہ یہ بات اہل امروہہ کے لئے فخر کا مقام ہے کہ امروہہ کے ایک محب اردو نے ہماری تھذیب کا پرچم ادب مخالف ماحول میں بلند کیا ہے۔
مہمان خصوصی ڈاکٹر نور امروہوی نے استقبالیہ کے لئے انجمن ترقی اردو اور ڈاکٹر سراج الدین ہاشمی ایڈوکیٹ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ النور انٹر نیشنل امریکا میں جو بھی ادبی خدمت کر رہی ہے ہے وہ سب میری امروہہ میں ہوئی تربیت کا نتیجہ ہے بولے اردو دنیا کی سب سے خوبصورت اور شیریں زبان ہے جسکو بھی اس سے ایک مرتبہ محبت ہو جائے وہ اسکے ساتھ اپنی پوری زندگی گزار دیتا ہے ڈاکٹر نور امروہوی نے بتایا کہ گزشتہ 23 مئی کو ڈیلاس میں النور انٹرنیشنل کے زیر اہتمام منعقد مشاعرہ کے دوران ادبی و سماجی خدمات کے لئے چیرمین ہاشمی ایجوکیشنل گروپ ڈاکٹر سراج الدین ہاشمی ایڈوکیٹ کو اعزازیہ دیا گیا تھا ڈاکٹر نور امروہوی نے کہا کہ میں اس مرتبہ صرف ڈاکٹر سراج الدین ہاشمی ایڈوکیٹ کو بطور اعزازیہ نشان یادگار پیش کرنے کے لئے امروہہ آیا ہوں جسکی بڑی وجہ یہ ہے کہ کہ ڈاکٹر ہاشمی کو النور انٹرنیشنل امریکا کے ذریعے دیا گیا یہ اعزاز میں خود اپنے ہاتھوں انھے دینا چاہتا تھا۔ اس موقع پر ماہر طب حاجی حکیم تاج الدین ہاشمی، ڈاکٹر جمشید کمال، پرنسول امام المدارس انٹر کالج عادل رشید انصاری ضلع حج ٹرینر معروف مصنف ڈاکٹر مصباح احمد صدیقی ڈاکٹر مہتاب امروہوی سالار غازی وسیم بیگ وغیرہ نے بھی نور امروہوی کا استقبال کیا۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر