Latest News

مسلمانوں کے ذریعہ ڈھابوں و چائے کی دکانوں کے نام ہندو دیوی دیوتاؤں کے نام پر رکھنے کے خلاف کاروائی۔

مظفر نگر: عزیز الرحمن خاں۔
یوپی کے مظفر نگر ضلع میں مسلم تاجروں کے ذریعہ قومی شاہراہ پر ہندو ناموں سے ڈھابے، چائے کے کھوکھے کھولنے کی شکایات انتظامیہ کو موصول ہوئی تھیں، جس پر پولیس نے کارروائی شروع کردی ہے۔ معلومات کے مطابق، لکھنؤ سے اتر پردیش حکومت کی ہدایت پر، پولس و انتظامیہ کی ٹیم نے مل کر کئی ڈھابوں کی چھان بین کی ہے اور انہیں فوری طور پر اپنے نام تبدیل کرنے کو کہا ہے جبک ایسے کئی ڈھابوں کو بھی سیل کیا گیا ہے جن کے پاس فوڈ لائسنس نہیں تھے۔ قومی شاہراہ پر واقع بھورے ٹی اسٹال نے نام بدل کر عیان محمد ٹی اسٹال رکھ دیا ہے۔ ایسی کئی دکانیں چل رہی تھیں، جس کی شکایت سوامی یشویر مہاراج نے یوگی حکومت سے کی تھی۔ پولیس کو تحقیقات میں پتہ چلا ہے کہ کئی ڈھابے ہندو دیوی دیوتاؤں کے نام پر تصویروں کے ساتھ چل رہے تھے اور ان کے پاس فوڈ لائسنس بھی نہیں تھے، جنہیں ضبط کر لیا گیا ہے۔ تحقیقات میں پتہ چلا ہے کہ پنجابی شدھ ڈھابے کا مالک وسیم ہے، مہاراج ڈھابے کا مالک صادق علی ہے۔ ایسے درجنوں ڈھابے اور چائے اور ناشتے کی دکانیں ہیں جن پر پولیس انتظامیہ نے کارروائی کی ہے۔
واضح ہو کہ بھاری تعداد میں کاونڈئے اس راستے سے گزر تے ہیں اور ایسی دکانیں دیکھ کر الجھن کا شکار رہتے ہیں اور شیو بھکت بہت سی حدوں سے جڑے رہتے ہیں۔ یوپی حکومت نے کانوڑ روڈ پر گوشت اور شراب کی دکانیں بھی بند کر دی ہیں۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر